لاہور: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے۔امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک سیلاب اور بارشوں کے باعث…
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ۔ یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی، انتونیوگوتریس تفصیلات کے مطابق سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔ ملک بھر میں بارشوں اور…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنا کر کپتان بابر اعظم کے ہم پلہ ہو گئے۔ بابائے کرکٹ انگلینڈ کے پاکستان میں تاریخی دورے کا پہلا ٹی 20 محمد رضوان کے لیے تاریخ ساز بن گیا، کراچی میں انہوں نے ٹی 20 کیرئر کی سترہویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس اعزاز کے ساتھ قومی وکٹ کیپر بیٹر کے ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز بھی مکمل ہو گئے، 30 سالہ اوپنر نے 63 ویں میچ کی 52 ویں اننگز میں سنگ میل عبور کر لیا، کپتان بابر…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ایئر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ایئر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سکاٹ ناتھن سے ملاقات کی، ملاقات میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کےمواقع پربات چیت ہوئی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات توانائی، زراعت سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت اورخواتین کی خودمختاری اولین ترجیح ہے، بلاول بھٹو نے سکاٹ ناتھن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
دادو: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچیں اور انہوں نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔ اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچیں اور اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں بھی کیں، جولی کے دورے کے پروگرام کو میڈیا سے خفیہ رکھا گیا،…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے رات گئے پٹرول بم گرادیا، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 45 پیسے اضافہ ہوگیا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا کے دوران آج چینی اور جاپانی ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے، امریکی صدر کے عشائیے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور کشمیر کی صورتحال دنیا کےسامنے رکھیں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم، ایران، فرانس اورسپین کے صدور سے ملاقاتیں کیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 077 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 077 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرنے والے انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ یہ ایک اسپیشل وقت ہے ،ٹیم میں واپس آکر اسکور کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے کہا کہ اچھے بولنگ اٹیک کے سامنے رنز کرنے سے اعتماد ملتا ہے، میں نے پاکستان میں کافی وقت گزارا ہے، اس جگہ سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے میں بہت مزہ آیا،کراؤڈ بہت شاندار تھا،…
