Author: Khabrain News

نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت اور جنرل اسمبلی ہال پہنچ کرافتتاحی اجلاس کی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں. افتتاحی اجلاس کی پہلی تقریر روایتی طور برازیل کے صدر کرتے ہیں. جبکہ دوسرا نمبر میزبان ملک امریکہ کا ہوتا ہے. نیو یارک میں آج وزیراعظم شہباز شریف مصروف دن گزاریں گے. وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے معاونین خصوصی میں مزید دو کا اضافہ کر دیا گیا۔ سردار شاہ جہاں اور ملک نعمان احمد لنگڑیال کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے سیکرٹری کابینہ کو ہدایت جاری کر دی گئی، وزیر اعظم آفس نے نوٹیفکیشن کے لئے کابینہ ڈویژن کو ہدایات ارسال کردیں۔ شہباز شریف کے معاونین خصوصی کی تعداد 25 سے بڑھ کر 27 ہو گئی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف خراب معاشی صورتحال پر فکر مند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہم دھرنے سے ڈر کر تعیناتی کا عمل جلد کریں تو یہ باوقار عمل نہیں ہوگا، تعیناتی اپنے وقت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کیس کے بعد نوازشریف کی بریت بھی ثابت ہوگی، تعیناتی کے جلد اعلان کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ’براہمسترا‘ میں کمزور اداکاری پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فلمی شائقین کا کہنا ہے کہ ’گنگو بائی‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے جان ڈال دینے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’براہمسترا‘ میں انتہائی غیر سنجیدہ اداکاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں مختلف لڑکیاں عالیہ بھٹ کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی لڑکی عالیہ بھٹ کی براہمسترا میں اداکاری کا مذاق اور نقل اتار رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق فلم میں سوائے چیخنے چلانے…

مزید پڑھیں

نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں آٹے کے 10 اور 20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلور مل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت کرکے قیمت میں کمی پر قائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 روپے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے فلور ملوں کا ڈیلی کوٹہ تقریباً 2 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کوروزانہ 18 ہزار600 میٹرک ٹن گندم…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے پاکستان کا 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا، ایلکس ہیلز53 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر سزا یافتہ نواز شریف سے وزیراعظم کی مشاورت ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر یہ بات جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے حلف نامے کی کاپی بھی شیئر کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی معاملات پر عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف سے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرپاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بہت تاریخی دن ہے،انگلینڈ کی ٹیم سترہ سال بعد پاکستان آئی ہے، ہم نے اس موقع کے لیے گزشتہ تین سال بہت کام کیا،امید ہے سیریز تاریخی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بطور سفارت…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی ٹیم عالمی کپ کی فاتح بنے گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی کپ کے آغاز سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں دلچسپ اور اچھے مقابلے ہوں گے، ایشیا کپ کا فائنل کھیلنا اور بھارت کو شکست دینا کوئی معمولی بات نہیں، میں نے جو بھی وعدہ کیا اسے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ اُن…

مزید پڑھیں