تازہ تر ین

کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے کئی علاقوں میں بجلی اور گیس غائب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خاران میں 8، ہرنائی میں 7، سبی میں 6، کوہلو میں 4، ژوب اور چمن میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشین، لورالائی، بولان اور جعفر آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ، آواران اور قلعہ سیف اللہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain