تازہ تر ین

عمران سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ نے کہا کہ آج آپ نے سن لیا ہوگا کہ حکومت نے جے آئی ٹی بنائی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی، انکوائری کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی کیونکہ بڑے سنگین واقعات ہوئے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ عمران خان ہیرا پھیری اور فراڈیا بندہ پہلے ہی تھا، سب دنیا جانتی ہے لیکن یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا سیاسی فراڈیا پاکستان کی سیاست میں پہلے میں نے کبھی نہیں دیکھا، نہ کوئی اس طرح کا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں کوئی دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لے کر جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم کس لیے پھینکے کہ پولیس والے وہاں جل کر مر جائیں؟ اگر وہ جل کر مر جاتے نہ وہ وہاں سے بھاگتے تو کیا ہوتا وہاں پر؟ ایک کہرام مچ جاتا۔
نواز شریف نے کہا کہ یہ سب کچھ ان کو کس نے سکھایا کہ پولیس والوں کے اوپر پٹرول بم پھینکیں؟ یہ تو پہلی دفعہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے یہ حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ہم نے پاکستان کو ڈبونا ہے کیا؟


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain