Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران کے الزامات جھوٹی کہانی، عدالتوں سے استثنیٰ لینا چاہتے ہیں، عامر میر

    By Khabrain Newsمارچ 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ عمران خان الزامات کی آڑ میں عدالتوں اے استثنیٰ لینا چاہتے ہیں۔
    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا آئی جی پنجاب اور اسلام آباد پر قتل کی سازش کرنے کے الزام بے بنیاد ہے، خان صاحب جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ ان الزامات کی اوٹ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔
    عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹے الزامات کو تقویت دینے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑی، قتل کی سازش مجھے ایک فلم ڈائریکٹر کی کہانی لگتی ہے، خان صاحب ایسی جھوٹی کہانیاں بنانے کے ماہر ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس آفیسرز پر قتل کی سازش کا الزام لگانا ایک سنگین جرم ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ خان صاحب مایوسی کا شکار ہیں، اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے روزانہ جھوٹی کہانیاں گڑھتے ہیں، جھوٹی کہانیاں گڑھنے پر انہیں الزام خان کا خطاب مل چکا ہے۔
    صوبائی وزیر نے کہا کہ قتل کی سازش کے فضول الزامات کوئی عقل و شعور سے عاری شخص ہی لگا سکتا ہے، آئی جی لیول کے سینئر افسران فوج کی اعلیٰ قیادت سے ملکر ایک شخص کو مروانے کی سازش کیسے کر سکتے ہیں، ڈیتھ سکواڈ تیار کرنے کا الزام مضحکہ خیز ہے، اگر سابق وزیر اعظم کو پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں تو بھاری سکیورٹی کیوں لے رکھی ہے۔
    عامر میر نے کہا کہ خان صاحب ان الزامات کی آڑ میں عدالتوں سے استثنیٰ لینا چاہتے ہیں، خان صاحب الزامات کی اوٹ میں دوبارہ زمان پارک میں نو گو ایریا بنانا چاہتے ہیں، اس ملک میں الٹی گنگا بہتی ہے، قانون کو روندنے والوں کوعدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ جھوٹا بیانیہ بنا کر عمران خان عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے، موجودہ حکومت قانون کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتی ہے، حکومت کوئی ایسا کام نہیں کرے گی جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔
    عامر میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے، اگر پی ٹی آئی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.