تازہ تر ین

آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر لیا گیا، فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر لیا گیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے، آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اظہر مشوانی کو آج سہ پہر لاہور سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کا پتہ نہیں چل سکا، 18 مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمر سلطان کو آئی سی ٹی پولیس نے بری طرح زدوکوب کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain