اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد پر فلسطینی امدادی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس کے انتہائی مشکور ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کی جانب سے متاثر کن عمل کبھی نہیں بھول سکتے، فلسطینی ٹیم کی مدد مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی معاونت سے…
Author: Khabrain News
کراچی : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم میں2 سے 3تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کا پلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ کے لیے قومی ٹیم میں آج 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی طرف سے آج شان مسعود ڈبیو کریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا۔ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو پلئینگ الیون کا حصہ بنانے جانے کا امکان ہے۔ محمد وسیم جونئیر فٹ ہوئے تو وہ محمد حسنین کی جگہ ٹیم میں شامل…
لاہور: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔ انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات…
نیویارک : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں اپنی اور ملالہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی، جس میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول تباہ ہونے کے ساتھ…
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ہو گئی، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیے۔ ریفرنڈم میں غیرمعمولی تعداد میں سکھوں کی شرکت پر سکھ فارجسٹس نے اظہار تشکرکیا ہے ، ووٹ ڈالنے والے سکھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد خالصتان کا کیپیٹل شملہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے ریفرنڈم میں حصہ لینے والے شرکا کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج دنیا پر واضح کردیں گے کہ سکھ آزادی چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب جلد ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا، بھارت طاقت…
بیجنگ: (ویب ڈیسک) تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین میں ٹھن گئی، امریکی صدر جوبائیڈن کے تائیوان پرحملے کی صورت میں دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے سائے منڈلانے لگے، تائیوان کے معاملے پر امریکا اورچین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا، امریکی صدر کے بیان پر بیجنگ نے شدید ردعمل کا اظہار کر دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ اگرچین نے تائیوان پر حملہ کیا توامریکا اس کا دفاع کرے گا، صدر بائیڈن کے بیان پرچین کا کہنا…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوگئی، سیشن عدالت نے رانا مشہود سمیت 10 لیگی ایم پی ایز کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے دیا ہے اور ملزمان کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے ضمانتوں پر سماعت کی، رانا مشہود ،سیف الملوک کھوکھر، اویس لغاری سمیت 10 ملزمان پیش ہوئے، پولیس نے مکمل تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام…
کراچی : (ویب ڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 17 سال بعد پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے، سیریز کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے، کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 30 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 42 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.52 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں…
نیویارک: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف لندن سے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ شہباز شریف نیویارک میں اپنے قیام کے دوران دیگر ملکوں کے رہنمائوں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کرینگے، شہباز شریف آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دئیے جانے والے استقبالیے میں شرکت کریںگے اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے بھی ملاقات کریںگے۔ اس دوران وزیراعظم گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ کا اہتمام سینیگال اور افریقی یونین کے صدر نے کیا ہے۔ 21 ستمبر کو…
