Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت9.5 ریکارڈ
    • حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا
    • آبنائے ہرمز 7 ایرانی شرائط پوری ہونے تک نہیں کھلے گی: ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر
    • حوثیوں کا ریاض میں آرامکو تنصیب پر حملے کا دعویٰ، میزائل اور ڈرون داغنے کا اعلان
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک
    • اسرائیلی بمباری میں 4 خواتین سمیت 5 فلسطینی شہید
    • حوثیوں کی ریاض پر کارروائی، سعودی عرب کا صنعاء پر جوابی فضائی حملہ
    • ایلون مسک دوبارہ امریکی حکومت کے قریب، آئندہ جنگوں کیلئے مشورے دیں گے
    • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر میڈ سندھو فائرنگ سے قتل
    • لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی
    • پی ٹی آئی کا احتجاج پہلے ہی کامیاب ہوچکا، اسلام آباد 10 روز سے بند ہے: بلاول بھٹو
    • لاہور میں ریپ اور گینگ ریپ کے کیسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ
    • متحدہ عرب امارات دنیا میں سائبر حملوں کے 12 بڑے اہداف میں شامل: مائیکروسافٹ
    • آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر دھماکا، خوف و ہراس پھیل گیا
    • دریائے جہلم میں اچانک طغیانی، خاتون جاں بحق
    • صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپسی کیلئے ادیس ابابا پہنچ گئیں
    • برمودا سے بوسٹن جانے والا طبی طیارہ لاپتا، 6 افراد سوار تھے
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsمارچ 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت پیش کیا گیا، حسان نیازی کے وکیل فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
    تفتیشی افسر نے حسان نیازی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی ملزم کا معلوم ہوگیا ہے لیکن پسٹل اور گاڑی برآمد کرنی ہے، پولیس نے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
    وکیل فیصل چودھری کے دلائل
    حسان نیازی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ 72 گھنٹے سے زیادہ ہوگئے ہیں یہ ان کے پاس ہیں لیکن ابھی بھی پسٹل برآمد کرنا ہے، تفتیشی نے بتایا کہ دوسرے شخص کی شناخت کر لی ہے، ایک چیز جب ان کے قبضے میں نہیں ہے تو بندے کو قبضے میں رکھنا کیسے ممکن ہے، 72 گھنٹوں میں پولیس یہ نہیں معلوم کر سکی کہ گاڑی کون سی تھی اور کس کے نام پر تھی۔
    فیصل چودھری نے کہا کہ ملزم پیشے سے وکیل ہیں اور گرفتاری والے دن 3 کیسز میں ضمانت لی، میں ان کے گزرنے سے ایک منٹ پہلے گزرا ہوں اور وہاں کوئی بیرئر نہیں تھا، صرف سیاسی بنیادوں پر کیسز کیے جا رہے ہیں، حسان نیازی کا گناہ یہ ہے کہ عمران خان کے بھانجے ہیں۔
    وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ مقدمے میں وقوعہ کا وقت جھوٹا ہے، ایک وکیل کو 3 دن زیر حراست رکھ کر یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہم گرفتار کریں گے اور ماریں گے۔
    وکیل فیصل چودھری نے صدیق جان کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا پرچہ صدیق جان پر تھا ایک دن کا ریمانڈ پولیس کو دیا کچھ نہ نکلا تو عدالت نے ڈسچارج کر دیا، پولیس کے ہاتھوں ایک وکیل کی تذلیل ہو رہی ہے، یہ وکلا کا کاز ہے اس کو بہتر اینگل سے دیکھا جائے۔
    وکیل علی بخاری کے دلائل
    حسان نیازی کے دوسرے وکیل علی بخاری کی جانب سے حسان نیازی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی۔
    علی بخاری نے کہا کہ پولیس رپٹ میں لکھا ہے کہ 11 بجے اٹھایا گیا اور 4 بجے شام کو گرفتاری ڈالی گئی، انہوں نے مختلف کیسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہتا ہوں کہ گرفتاری ہی غیر قانونی ہے۔
    صدر اسلام آباد بار قیصر امام کے دلائل
    صدر اسلام آباد بار قیصر امام نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے، جو وکلا اپنے کلائنٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں اب ان پر مقدمے ہو رہے ہیں، مارش لاء دیکھا اور برے حالات دیکھے لیکن ایسا نہیں دیکھا، جب مقدمہ درج ہو جائے تو پہلے ضمانت قبل از گرفتاری آتی ہے، پولیس ریمانڈ کی استدعا کرتی ہے ہم اس مرحلے سے بھی گزر چکے ہیں۔
    قیصر امام کا کہنا تھا کہ دو بڑے وکلا موقع پر موجود تھے وہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں، ایف آئی آر میں دو دفعات کے علاوہ تمام قابل ضمانت ہیں، بار کا صدر ہونے کے ناطے میں شرمندہ ہوں۔
    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      لانگ مارچ ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: محمود اچکزئی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.