کراچی(پریس ریلیز)L’Oréal Pakistan نے L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (LPIP)کے آغاز کے ساتھ پاکستان میںخواتین کو با اختیار بنانے کی جانب ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ کا باضابطہ آغاز 17مارچ 2023کو کراچی میںکیا گیا،اس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد پاکستان میںہیئر اسٹائلسٹ بننے کے خواہشمندوںکی پوشیدہ صلاحیتوںکو اجاگر کرنااور انہیںمالی خودمختاری کےلئے سستی اور تصدیق شدہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔کراچی میںفرانس کے قونصل جنرل
Monsieur Alexis Chahtahtinskyاس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
L’Oréal Pakistan نے اس اقدام کےلئے خواتین کی زیر قیادت ایک غیر منافع بخش ٹیک اسٹارٹ اپ CIRCLE کے ساتھ شراکت داری کی ہے،تاکہ ایسی پسماندہ خواتین کی نشاندہی کی جاسکے ،جن کے پاس ہیئر ڈریسنگ میںاپنا کیریئر آگے بڑھانے کا جذمہ موجود ہے،تاہم ان کے پاس وسائل اور رہنمائی کی کمی ہے۔اس ضمن میںہیئر اسٹائلسٹ کے12خواشمندوںکے پہلے بیج کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،جس میں چھ طلباء100فیصد اسکالر شپ حاصل کررہے ہیں اور جس کی مکمل مالی اعانت L’Oréal Pakistan اور
CIRCLE نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
کراچی کے موون پک ہوٹل میںمنعقد ہونے والی اس تعارقی تقریب نے پاکستان کے معاشی او ر سماجی ماحولیاتی نظام میںایسے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔اس تقریب میںL’Oréal پروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان (LPIP)کے مشن اور وژن کو سراہا گیا اوراس مقصد کےلئے ٹیم کے عزم کا اعتراف کیا گیا ،جس کے باعث L’Oréal Pakistanکو پیرس میںمنعقدہ
Europa Experience میںLPRO Empowering The Salon Communityپلیٹ فارم کےلئے
Arborus Endowment Fund کی صنفی مساوات کےلئے Global GEEIS-SDGs ٹرافی سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا تعارف پیش کیا گیا،جہاں L’Oréal Pakistan کے کنٹری منیجر قوی نصیر ، L’Oréal Pakistan کے جنرل منیجر پروفیشنل پراڈکٹس ڈویژن حسن مراد خان،CIRCLE کی بانی صدف عابد،اسٹائلسٹ اور L’Oréal کی دیرینہ شراکت دار نبیلہ مقصود نے حاضرین سے خطاب کیا،جس کے بعد کراچی میںفرانس کے قونصل جنرل Monsieur Alexis Chahtahtinsky نے تقریب سے کلید ی خطاب کیا،تقریب میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زرعی قرضہ اور مالیاتی شمولیت کے شعبہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر فائقہ نسیم کی جانب سے خواتین کےلئے اسٹیٹ بینک کے مختلف اقدامات کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی،تقریب میںپہلے بیج کے12طلباءکے ساتھ مختلف پارٹنرز سیلون بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کراچی میںفرانس کے قونصل جنرل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”L’Oréalجیسے عالمی بیوٹی لیڈر کو L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے پاکستان میںخواتین کو با اختیار بنانے کی کوششوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی،یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح سے کاروبار لوگوں کےلئے اپنی صلاحیتوںکے اظہار کے مواقع فراہم کرکے معاشرے میںاپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
L’Oréal Pakistanکے کنٹری منیجر قوی نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”L’Oréal Pakistanخواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے،تا کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہوکر معیشت میں موثر کردار ادا کرسکیں۔ہمارا پختہ یقین ہے کہ یہ ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کےلئے انتہائی اہم ہے ،جو تنوع کو اہمیت اور مساوات کو فروغ دیتا ہے۔ہم اپنے L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان(LPIP) اقدام کے ذریعہ،خواتین کو اپنے مقاصد کے حصول اورمالی طور پر خود مختار ہونے کےلئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرکے اس وژن کو حقیقت میںڈھالنے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔“
معروف اسٹائلسٹ اور طویل مدت سے L’Oréal کی پارٹنر نبیلہ مقصود نے اپنے متاثر کن کیریئر کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ”انہوںنے لگ بھگ35برس قبل لندن کے ایک معروف انسٹی ٹیوٹ میںداخلہ لے کر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔میںنے اپنے جہیز کے زیورات فروخت کرکے اپنی فیس کا انتظام کیا، L’Oréal Pakistanبلاشبہ L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے آغاز کے ذریعہ پرجوش خواتین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے،اگر آپ میری طرح ٹاپ اسٹائلسٹ بننے کا خواب رکھتے ہیں،تو پھر یہ پلیٹ فارم یقینی طور پر آپ کےلئے ہے۔“
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زرعی قرضہ اور مالیاتی شمولیت کے شعبہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر فائقہ نسیم نے کہا کہ ”خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنانا صرف ایک اخلاقی ذمہ داری نہیں ،بلکہ ایک معاشی ضرورت بھی ہے۔جب خواتین مالی طور پر خود مختار ہوتی ہیں،تو وہ اپنے خاندانوں اور برادریوں کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میںکردار ادا کرسکتی ہیںاورسماجی نتائج کو بہتر بنا سکتی ہیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان مالی شمولیت اور صنفی مساوات کے فروغ کےلئے پرعزم ہے،اور ہمیںLPIPجیسے اقدامات کی حمایت پر فخر ہے،جو خواتین کو ان کے شوق کو پورا کرنے میںمدد دیتے ہیں۔“
L’Oréalپروفیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان چھ ماہ کا ایک مرکوز نصاب پیش کرے گا ،جس میںہیئر ڈریسنگ کا مکمل احاطہ کیا گیا ہے،اور انٹر شپ کے ذریعہ عملی تربیت کے ساتھ ساتھ کاروباری ذہانت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ،کمپنی تمام کامیاب گریجوئٹس کےلئے ملازمتوںکے حصول میںبھی معاونت کرے گی اور انہیںسیلون ایکسپرٹ کے ذریعہ سیلونز میںملازمتوںکے مواقع فراہم کرے گی۔






































