All posts by Khabrain News

رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ اورمریم اورنگزیب وزیر اطلاعات مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ مل گئی ، مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔
پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ مرتضی جاوید عباسی کو وزیر پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
جے یو آئی کے طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے سفیران تعینات کر دیا گیا۔ مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور م بنایا گیا ہے۔ مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کر دیا گیا ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے امین الحق کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

عمران اشرف کا آٹوگراف چایئے، خاتون نےدوپٹوں سے انوکھا طریقہ ڈھونڈا

کراچی: (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل .. رانجھا رانجھا کردی .. میں بھولا کے کردار ادا کرنے کے بعد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے عمران اشرف کے مداحوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
لوگ ان کی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے کردار اور باتوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ایسی ہی ایک مداح کی ان سے آٹو گراف لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، آپ نے خواتین کو گھر سے ٹوکری کے ذریعے سامان اوپر نیچے جاتے تو دیکھا ہو گا، لیکن یہی ٹوکری عمران اشرف کی مداح کے لیے ان سے آٹوگراف لینے کا ذریعہ بنی۔
خاتون نے رات گئے اپنے گھر کی اوپری منزل سے عمران اشرف سے آٹو گراف لینے کی خواہش کی، جس کے لیے خاتون نے اوپر سے ہی ٹوکری نیچے پھینکی، عمران اشرف نے ٹوکری پکڑی اس میں سے ڈائری نکالی، خاتون کا نام پوچھا اور اس میں آٹو گراف دے کر اسے واپس اوپر روانہ کر دیا۔
ویڈیو میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کی جانب سے ٹوکری گرانے کے لیے رسی کی جگہ 3 دوپٹوں کا استعمال کیاگیا۔

اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، آصف زرداری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا اور اب 18ویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے جبکہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔ آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے اور آئین کی اصل صورت میں بحالی بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے۔

رانا ثنااللہ وزیرداخلہ، مریم اورنگزیب وزیر اطلاعات ، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی اور مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ مقرر

اسلام آباد: نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات  کی وزارت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات، بلوچستان عوامی  پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود  کو وزارت سیفران اور  مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ق)  کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم  کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہے۔

جے یو آئی ف نے وزرا کے محکموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے اپنی جماعت کے وزرا کو ملنے والے محکموں کا اعلان کر دیا۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے مطابق مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات کا عہدہ دیا گیا ہے۔
جے یو آئی ف کے مولانا عبدالواسع کو وزیر ہاؤسنگ کا عہدہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 31 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔

کابل میں 3 دھماکے، 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی

کابل : (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں 3 دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ ٹریننگ سینٹر کے باہر ہوا۔ دوسرا دھماکہ اسکول کے قریب ہوا جب طلبا اسکول سے باہر آرہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق گرنیڈ حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

کورونا وائرس سے مزید85 افراد متاثر،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 85 افراد کورونا کا شکا رہو گئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 411 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 3340 ہے۔ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 364 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹےمیں کوروناکے 45 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 707 ہوگئی ہے۔
گذشتہ24 گھنٹےکےدوران 18 ہزار 563 کوروناٹیسٹ کیےگئے،تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 584 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔ وائرس سےمتاثر 209 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 720کیسز،سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 618 ،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 19 ہزار 389 اور بلوچستان میں 35 ہزار483 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 159،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 736 کیسز، آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 306 ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کی وزارت مل گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز حکومت کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ سونپی گئی ہے، شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیر انسداد منشیات کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔
قبل ازیں 37 اراکین پر مشتمل وفاقی کابینہ نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا، صدر مملکت عارف علوی نے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے سبب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائم مقام کابینہ سے حلف لیا۔ کابینہ میں 31 وفاقی وزرا، 3 وزرائے مملکت اور 3 مشیر شامل ہیں جس میں مسلم لیگ ن کے 13، پیپلزپارٹی کے 9 ارکان شامل ہیں جبکہ جے یو آئی 4، ایم کیوایم کے 2 ارکان کو بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملہ پر سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کا نکتہ اٹھا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے معاملہ پر سماعت کی، اکبر ایس بابر کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کرنے کی درخواست خارج کر چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا۔
تحریک انصاف کے وکیل انور منصورنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پر دلائل نہیں دیئے گئے تھے وہ بھی حکمنامہ میں شامل کر دی گئیں، اپنا ایک اعتراض کمیشن کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے دو ارکان تعینات نہیں ہوسکے۔
اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ یہ اعتراض پہلے بھی اٹھایا گیا تھا لیکن خارج کیا گیا، پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ اعتراض کا مقصد سماعت رکوانا نہیں ہے، آئین میں اختیارات الیکشن کمیشن کو ہیں، صرف کمشنر یا ممبرز کو نہیں، آئین میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعداد متعین ہے، قانون کے مطابق بینچ میں اختلاف ہو تو معاملہ کمیشن میں پیش ہوگا، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کمیشن کے تمام ارکان کا ہونا لازمی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

ڈالر 2 روپے 16 پیسے مہنگا، قیمت184روپے 70 پیسے ہو گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 184روپے70پیسے ہوگئی۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔فاریکس ڈیلرزانٹربینک میں ڈالر 2روپے 16پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 184روپے70پیسے ہوگئی۔دو روز میں ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر ننانوے پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک سو بیاسی روپے چون پیسے پر بند ہوا تھا۔