All posts by Khabrain News

جنوبی افریقہ میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 395 ہو گئی، مزید سیلاب کا خدشہ

کیپ ٹاون: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 395 ہو گئی، حکام نے گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث سیلاب کے مزید ریلے آنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں بارشوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک ہفتے سے جاری بارش کے دوران 395 افراد ہلاک اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث اب تک 395 افرادہلاک، 13ہزار بے گھر ہو گئے ہیں، بدترین سیلاب نے 40 ہزار سے زائد افراد کو بری طرح متاثر کیا۔ حکومت نے تباہ شدہ عمارتوں، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے فنڈزجاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کی یوکرینی دارالحکومت کیف پر بمباری، امریکا سے اسلحہ لانےوالا طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

کیف: (ویب ڈیسک) روس نے ماریوپول پر قبضے کے بعد دارالحکومت کیف پر بمباری شروع کر دی، روسی فورسز نے امریکا سے اسلحہ لے کر آنےوالا یوکرینی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس نے ماریوپول شہر پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ شہر میں موجود اس کے فوجی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور آخری دم تک لڑیں گے، کئی ہفتوں کے بعد دارالحکومت کیف میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
روس نے اوڈیسا شہر کےقریب یوکرین کا ٹرانسپورٹ طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے، روسی وزارت دفاع کےمطابق طیارہ امریکا اورمغربی ممالک سے اسلحہ کی کھیپ لے کر آرہا تھا، خارکیف ریجن میں بھی روسی اور یوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

دلی میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش ناکام، انتہا پسند پولیس نے درجنوں مسلمان گرفتار کر لئے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلم مخالف کارروائیاں معمول بن گئیں، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں جامع مسجد پر بجرنگ دل کا پرچم لہرانے کی کوشش کی، مسلمانوں نے مزاحمت کرکے یہ کوشش ناکام بنا دی، بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے علاقے میں توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دہشت گردی جاری، دلی کے علاقے جہانگیر پوری میں مسجد پر انتہا پسند ہندووں نے حملہ کر دیا، مسلمانوں نے مزاحمت کر کے حملہ آوروں کو مار بھگایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیم بجرنگ دل کے پیروکاروں نے جہانگیر پوریس کی جامع مسجد پر اپنا زعفرانی پرچم لہرانے کی کوشش کی جس پر مسلمانوں نے پتھراؤ کرکے حملہ آوروں کوبھاگنے پر مجبور کردیا۔
واقعے کے بعد بندوقوں اور تلواروں سے لیس جلوس نے مسلمانوں کے املاک کو نذر آتش کردیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے درجنوں مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی اپوزیشن کی 13 جماعتوں نے مشترکہ بیان میں واقعے کی مذمت کی اور نفرت پھیلانے والوں کی سرپرستی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر قبلہ اول پر دھاوا، نمازیوں پر تشدد، 9 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے اول قبلہ، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ انتہا پسند یہودی اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول میں گھس گئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیئے۔ قابض فورسز کے تشدد سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مسلمانوں کا قبلہ اول ایک بار پھر صیہونیوں کے نشانے پر آ گیا، ماہ رمضان میں مسجد کے دروازے مسلمانوں کے لیے بند کر دیئے اور انتہا پسند یہودی مسجد الاقصیٰ میں دندناتے پھرنے لگے۔
فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا،، یہودی گروپوں کو قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔ حالات کی کشیدگی کا بہانہ بنا کر صیہونی فورسز نے تمام مسلمانوں کو باہر نکال کر مسجد کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حملے میں 9 نمازی زخمی ہوگئے جبکہ اتنے ہی فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی صیہونی فورسز نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈیڑھ سو سے زائد نمازیوں کو زخمی اور 400 کو حراست میں لے لیا تھا۔

وزیراعظم سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔
سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی اور کہا کہ چلاس میں عالمی معیار کے اسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں، ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سرٹنل کی منظوری سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی آبادی کی آمدورفت اور معاشی سرگرمیاں سارا سال بلاتعطل جاری رہیں گی۔
وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے، 4 سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا، ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا،

وزیراعظم آزاد کشمیر کے چناؤ کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر کے چناؤ کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ تنویر الیاس کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن میں تین جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا۔ اپوزیش لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرح غنڈہ گردی چاہتی ہے۔
خیال رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 53 ہے۔ 53 کے ایوان میں جیت کے لئے 27 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

‘اب آپ کو گھبراہٹ ہوگی، عوام کی ختم ہوگی، عمران خان اتحادی حکومت سے خوفزدہ ‘

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب آپ کو گھبراہٹ ہوگی، عوام کی ختم ہوگی، عمران خان اتحادی حکومت سے خوفزدہ ہیں، اسی رفتار سے کام کروں گا جس کی مجھے عادت ہے۔
وزیراعظم نے پشاور موڑ تا نیواسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں میٹرو بس سروس کا حلیہ بگاڑ دیا، انہیں غریب کا احساس ہوتا تو منصوبہ چار گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا، اورنج لائن منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی۔
شہباز شریف نے کہا کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے، سابق حکومت کو غریب سے کوئی غرض نہیں تھی، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں پر چل رہے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کو یہ تحفہ نواز شریف نے 2017 میں دیا، اس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی دیگر کی طرح تاخیر کا شکارہوا، منصوبے کا اصل تخمینہ 16 ارب تھا، منصوبےمیں تعطل کی کوئی وجہ نہیں تھی، منصوبے کیلئے فنڈز موجود تھے،کمی تھی تو کام کرنے کی، ان کو عوام کا درد ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں سے چلا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر، وزرا کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، سابق حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں تھی، ان کو کیا غرض تھی کہ غریب کے بچے نے اسکول جانا ہے۔

وزیرعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے رمضان میں مفت سروس کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
وزیرعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی ملکی معیشت کیلئے بڑا چیلنج ہے، سابق حکومت کو غریب سے کوئی غرض نہیں تھی، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں پر چل رہے ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کو یہ تحفہ نواز شریف نے 2017 میں دیا، اس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی دیگر کی طرح تاخیر کا شکارہوا، منصوبے کا اصل تخمینہ 16 ارب تھا، منصوبےمیں تعطل کی کوئی وجہ نہیں تھی، منصوبے کیلئے فنڈز موجود تھے،کمی تھی تو کام کرنے کی، ان کو عوام کا درد ہوتا تو یہ منصوبہ 4 سال تو کیا 4 گھنٹے بھی تاخیر کا شکار نہ ہوتا، بدقسمتی سے ملکی اخراجات قرضوں سے چلا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر، وزرا کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں، سابق حکمرانوں کو عوام سے کوئی غرض نہیں تھی، ان کو کیا غرض تھی کہ غریب کے بچے نے اسکول جانا ہے۔

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے سے روکیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا وفاقی حکومت نے کہاں کوئی آرڈر پاس کیا ؟ اگر کوئی اشتہاری ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ اشتہاری ملزم کسی بھی ریلیف کا مستحق نہیں رہتا، عدالت کے پاس پہلے ہی بہت اہم کیسز ہیں، سائلین کے لیے قیمتی وقت ہے، عدالتی وقت ضائع کرنے پر کیوں نا آپ پر جرمانہ کیا جائے۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے بھی فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے، اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا جے یو آئی ف کا مؤقف نہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس کی امانت واپس کرنا ذمہ داری ہے، انتخابی نظام میں کوئی خامی ہے تو وقتی طور پر اصلاحات کی جائیں، موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کر لیں، نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کیلئے ہے، موجودہ حکومت کے اندر جے یو آئی ف کا اپنا مؤقف ہے۔