All posts by Khabrain News

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی۔ رواں سال ملکی معیشت کی شرح نمو5 فیصد سے نیچے رہے گی۔ اقتصادی ترقی 22-2021 میں 4.5 سے 5 فیصد کےدرمیان رہےگی۔ آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ بجلی کی کھپت میں 13 فیصداضافہ ہوا، کارپوریٹ منافع ریکارڈ بلندی پرہے۔زرعی شعبے، نجی اورہائوسنگ فنانس کیلئےقرضوں نے معیشت کوفروغ دیا۔ برآمدات اورترسیلات زربڑھ رہی ہیں۔ محصولات کی وصولی میں 32 فیصد سےزائد اضافہ ہوا۔
شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف کا 50 سال کا قرض ختم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ای ایس جی بانڈ اور تجارت سے قرض ختم کرنا چاہتا ہے۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے میں خسارے کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ آنے والے بجٹ میں جی ڈی پی 5.25 فیصد لانے کا ہدف ہے۔ جی ڈی پی بڑھانے کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔
متوازن ترقی شروع کرتے ہیں تو آئی ایم اف کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 6 ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان نے قرض کی شرائط کو پورا کرنے کےلیے اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام 2019 سے تعطل کا شکار تھا، وزیراعظم آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ کے سخت خلاف رہے ہیں۔

1 ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے: شیری رحمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ناقابل قبول شرائط تسلیم کیں، ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے آئی ایم ایف قرضے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے، معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں، ‏انہوں نے صرف 3 سال میں قرضوں میں 60 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے 20.7 کھرب روپے کے قرضے لئے جو کسی بھی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ لیا گیا قرضہ ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مجموعی قرضہ 50 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، قرض پر چلنے والی حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے، ‏جو جماعت آئی ایم ایف نا جانے کی سیاست کرتی رہی آج اس کے وزراء قرض کی قسط ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کشکول توڑ دینگے، اب ہر حکومتی نمائندے کے ہاتھ میں کشکول ہے، 1 ارب ڈالر کی قسط کے لئے انہوں نے منی بجٹ بلڈوز کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا۔

خبریں کی خبرپر ایکشن۔۔۔۔ خبریں کی نشاندہی پر شہباز اور ترین مقدمات کی تحقیقات کرنیوالے FIA5افسران کے تبادلے منسوخ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے 5 ایف آئی اے افسران کے تبادلے منسوخ کر دیئے گئے۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جن افسران کے تبادلے منسوخ کئے گئے ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شاہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیراز عمر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا فیصل منیر کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے استعفی دینے کے بعد ڈی جی ایف آئی اے نے معروف اور اہم ترین کیسوں جن میں شوگر اور منی لانڈرنگ کے کیس بھی شامل ہیں، کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کو ایک روز قبل تبدیل کر دیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی تین روزہ دورے پر آج چین روانگی، اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج سے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان، سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

خبردار!!! اب اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک سب بتا دے گا

امریکا: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ فیس بک پر اب اسکرین شاٹ لینا مشکل ہو گا۔ فیس بکر میسنجر پر اب کسی کی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیا تو فیس بک متعلقہ شخص کو اطلاع کرے گا۔
میٹا کی جانب سے جاری بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے میسنجر استعمال کرنے والے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکرین شاٹ ڈیٹکشن فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔
اس فیچر کے تحت کسی بھی صارف کی چیٹ کا جب اسکرین شاٹ لیا جائے گا تو اُس کے پاس پیغام نوٹی فکیشن کی صورت میں موصول ہوگا۔
یہ فیچر صارفین کے لیے اس لیے بھی مددگار ثابت ہوگا کیونکہ وہ بے فکر ہوکر کسی سے بھی بات کرسکیں گے۔
فیس بک کے مطابق اسکرین شاٹ کا یہ فیچر اینڈ ٹو اینڈ سمیت ہر قسم کی چیٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔
میٹا کا ماننا ہے کہ صارف مستقبل میں محفوظ چیٹ سسٹم استعمال کر کے خود کو محفوظ کریں تاکہ اگر کوئی بھی مسیج کا اسکرین شاٹ لے تو اُسے آگاہ کردیا جائے۔

ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ختم کرنے کا منصوبہ

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2031 تک ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
دو ہزار میں لانچ کیا گیا خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرایا جائے گا۔ یہ علاقہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل سے 3 ہزار میل اور انٹارکٹیکا سے 2 ہزار میل شمال میں ہے۔
امریکا، روس، جاپان اور یورپی ممالک 1971 سے اب تک وہاں خلائی ملبے کے 263 سے زیادہ ٹکڑے ڈال چکے ہیں۔ ناسا کے مطابق تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کے لیے خلائی اسٹیشن کی جگہ لیں گے۔
یاد رہے اس وقت خلا میں ناسا کی دنیا کی سب سے بڑی دوربین نے کامیابی سے دو مرحلے مکمل کر لیے ہیں، دوسرے مرحلے میں جیمز ویب ٹیلی سکوپ کا سب سے بڑا آئینہ مکمل طور پر کھل گیا ہے اور اب یہ دوربین فوکس کرنے کے لیے تیار ہے۔
جدید جیمز ویب دوربین کی مدد سے اب کائنات کے کئی ایسے حصوں پر تحقیق کی جا سکے گی۔

فخر زمان بیٹرز، خوشدل شاہ بالرز میں سب سے آگے

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے فخر زمان نے بلے سے اپنی فارم ثابت کر دی۔ پی ایس ایل میں فخر زمان بیٹنگ میں سب سے آگے ہیں۔
جارحانہ اوپنر نے اب تک 3 میچ کھیل کر 248 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریز بنائی۔ انہوں نے 82 سے زائد کی اوسط کے ساتھ بیٹنگ کی۔ سب سے زیادہ 29 چوکے اور سب سے زیادہ 9 چھکے لگا ررکھے ہیں۔
ٹیبل پر دوسرا نمبر ملتان سلطانز کے شان مسعود کا ہے جنہوں نے 4 میچوں میں 60 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 240 رنز بنا رکھے ہیں۔شان مسعود نے دو ففٹیز بنائی ہیں جب کہ 27 چوکے اور 8 چھکے لگا رکھے ہیں۔
فہرست میں تیسری پوزیشن کوئتہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی کی ہے جنہوں نے تین میچ کھیل کر 154 رنز بنا رکھے ہیں۔ احسن علی نے 2 ففٹیز بنائی ہیں جب کہ 19 چوکے اور 4 چھکے لگائے ہیں۔
بالرز میں ملتان سلطانز کے خوشدل شاہ سب سے آگے ہیں۔ خوشدل شاہ نے 4 میچ کھیل کر 9 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ دوسری پوزیشن ملتان سلطانز کے ہی عمران طاہر کی ہے جنہوں نے 7 وکٹیں ا پنے نام کر رکھی ہیں۔
ملتان سلطانز کے ہی ڈیوڈ ولی کا تیسرا نمبر ہے۔ ڈیوڈ ولی نے بھی 7 وکٹیں ہی حاصل کر رکھی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ اور لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے 6،6 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔

پاکستان کو 1 ارب ڈالر فوری جاری ہوں گے، آئی ایم ایف

اٹلی : (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری جاری ہوں گے، جبکہ مزید ایک ارب کے اجرا سے قرض پروگرام کی جاری رقم 3 ارب ڈالرہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے کورونا سےمتاثرمعیشت کوسنبھالا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا جس کےباعث ڈالرمہنگا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات کیلئے بروقت اقدامات کیے۔ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری مالیاتی استحکام لائےگی۔ پاکستان میں معاشی ترقی روزگارکےفروغ کا ذریعہ بنےگی۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا بڑاچیلنج ہے اور توانائی کےگردشی قرض پرقابوپانا بھی ایک چیلنج ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 10.2 فیصد ہے۔رواں سال مالیاتی خسارہ معیشت کا 6.9 فیصد ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لحاظ سے قرضوں کا بوجھ 86.7 فیصد ہے۔

فراری کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، 3 کھرب سے زائد کا بزنس

اٹلی : (ویب ڈیسک) گزشتہ سال 3 کھرب 5 ارب سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد اٹلی کی سپورٹس کار کمپنی فراری نے کہا رواں سال گیارہ ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ سے آمدنی میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فراری نے گزشتہ سال 2021 میں 11 ہزار 155 گاڑیوں کے آرڈر لیے جس کے بعد 2022 میں اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 سے 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔
فراری کے سربراہ نے بتایا ہے کہ کمپنی اسپورٹس کار کے مزید نئے ماڈلز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ سال 2020 میں کورونا کی عالمی وبا کے پھیلاؤ کے بعد 2021 فراری میں 22.3 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
فیراری نے اس سال دو نئے ماڈلز کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں طویل انتظار کے بعد Purosangue کی پہلی اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) شامل ہے، جس کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا۔
اسپورٹس کاروں کے ساتھ کورونا کے باوجود لگثری کاروں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، برطانوی کمپنی رولز روئس کی فروخت میں 2021 میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا۔ لگژری کار پورشے نے بھی گذشتہ سال تین لاکھ سے زائد گاڑیاں دنیا بھر میں ڈیلیور کیں۔

راولپندی:ٹرک کی کارکوٹکر،4 نوجوان شدید زخمی

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ٹرک نے گاڑی کو روند ڈالا، حادثے میں کارسوار 4 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔
3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، مری روڈ پر ناز سینما کے قریب تیزرفتار مہران کار اور ٹرک ٹکرا گئے۔ ریسکیو1122 کے عملے نے زخمیوں کو بینظیربھٹوشہید اسپتال منتقل کردیا۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے۔