ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
جس کی تصدیق شبانہ اعظمی نے خود اپنے انسٹاگرام کے ذریعے کی، انہوں نے لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ ان دنوں جن افراد سے انہوں نے ملاقات کی وہ احتیاطی چور پر اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔
جس پر کئی نامور شخصیات سے انہوں کمنٹ میں جلد صحت یابی کی دعا دی، پروڈیوسر بونی کپور نے لکھا کہ آپ جاوید اختر صاحب سے دور رہیے گا۔
یاد رہے 2020 میں جب انٹرویو کے دوران شبانہ اعظمی سے لاک ڈاون کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے گھر کے اندر رہنا بہت مشکل ہے، لیکن جاوید کو اس کی عادت ہے کیونکہ جب وہ لکھتے ہیں تو خود کو قرنطینہ کر لیتے ہیں۔ لیکن لاک ڈاون سے یہ فائدہ ہوا کہ ان دونوں نے ایک ساتھ بہت وقت گزارا۔
شبانہ اعظمی، کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں نظر آئیں گی جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیا بچن بھی شامل ہیں۔
All posts by Khabrain News
‘شاہ محمود کی تقریر سینیٹ کی توہین، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں’
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینیٹ کی توہین ہے، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایوان کے اندر جواب دوں گا، جب میں اسپیکر تھا یہ میرا پارلیمانی لیڈر تھا، محترمہ نے مجھے کہا تھا کہ اسے کچھ سکھاؤں، یہ آج مجھے سکھانے آئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کا صوابدید ہے، اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے، ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی، اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو سناتے، یہ ہماری مہربانی ہے ہم نے انہیں بولنے دیا۔
شرمین عبید چنائے پاکستانی کرکٹ پر دستاویزی فلم بنائیں گی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے پاکستانی کرکٹ پر دستاویزی فلم بنائیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دستاویزی فلم کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ تعاون فراہم کرے گا جس میں پاکستانی کرکٹ کے 70 سالہ دور کا احاطہ کیا جائے گا۔ فلم کا آغاز 1954 سے ہو گاجب پاکستان میں کرکٹ قومی افق پر نمودار ہوئی۔ پھر پہلا ٹیسٹ میچ جیتا۔
1970 کی دہائی میں عمران خان ایک کھلاڑی کی شکل میں سامنے آئے اور 1992 میں پاکستان نے کرکٹ کا عالمی کپ اپنے نام کیا۔ دستاویزی فلم میں پاکستانی کرکٹ کا عروج و زوال دکھایا جائے گا اور فلم پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا بھی احاطہ کرے گی۔
کراچی: گلستان جوہر میں ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار
کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں دو ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری سے چھ لاکھ سے زائد رقم چھین کر فرار ہو گئے، ادھر ڈیفنس فیز 2 میں ملزمان کی دن دیہاڑے واردات کی فوٹیجز سامنے آگئیں۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے بائیک پر بیٹھے شہری کو لوٹ لیا، ملزمان میں سے ایک نے موٹرسائیکل سے اتر کو شہری کو اسلحہ دکھا کر ہراساں کیا جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے شہری کا بیگ چھین لیا، بیگ میں 6 لاکھ 20 ہزار روپے اور دیگر کاغذات تھے۔
متاثرہ شہری کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں نجی بینک سے رقم نکلوائی تھی، ایک مقام پر رک کر موبائل فون پر بات کررہا تھا کہ تعاقب کرنے والے ملزمان پہنچ گئے۔
دوسری جانب ڈیفنس فیز 2 میں ملزمان نے دن یدہاڑے واردات کر ڈٓالی، دو موٹر سائیکلوں پر سوار2 ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کارسوار فیملی کو لوٹ لیا، ملزمان فیملی سے موبائل فون اور نقد رقم لے کر فرار ہوئے، واردات کی سی سی ٹی وی پولیس کو موصول ہونے کے باوجود ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ واقعات میں 5 افراد زخمی
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
لیاری کھارادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں میڈیکل سٹور کا ملازم 50 سالہ حبیب، 15 سالہ احمد رضا اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ دوسری جانب منگھوپیر نیا ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت نوراسلام اور خالد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا: وزیراعظم
بہاولپور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ سے صحت کے شعبے میں انقلاب آئے گا،ن لیگ نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی، فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائے گی۔
وزیراعظم نے بہاولپور میں قومی صحت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کبھی عوام پر اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا، برطانیہ جاکردیکھاکہ انسانیت کیاہوتی ہے جہاں پیسےدےکراورمفت علاج کرانیوالوں میں فرق نہیں کیاجاتا۔برطانیہ کاہیلتھ بجٹ پاکستان کےبجٹ سےکئی گنازیادہ ہے۔ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مسلم ممالک فلاحی ریاست سےبہت دورہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواحکومت نےسب سےپہلےہیلتھ کارڈجاری کیا، یونیورسل ہیلتھ کوریج امیرترین ممالک میں بھی نہیں ملتی، اس اقدام سے نجی سیکٹرچھوٹےشہروں میں ہسپتال بنائےگا، ہیلتھ کارڈ صحت کےشعبے میں انقلاب لانے کا سبب بنے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کےٹولےسےہے، یہ چوری کریں تو کہتے ہیں ہمیں این آراودےدو، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ غریب چوری کرے تو اسےجیل میں ڈال دو۔ لندن کی سب سے مہنگی جگہ پرانکےگھرہیں، بی بی سی نےانکی کرپشن پرڈاکو مینٹریز جاری کیں۔ ن لیگ نے قرضے لے کر گروتھ حاصل کی، فیکٹری پر ڈاکو بٹھا دیں گے تو وہ دیوالیہ ہو جائے گی۔
گھر گھر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کردی ہے۔مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔عوام ہر صورت ویکسینیشن کرائیں۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ہر شہری ویکسینیشن کروائے۔ پاکستان میں ویکیسن کی 18 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بوسٹرز بھی لگوا چکے ہیں۔بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔کورونا ویکسین کے لیے خصوصی مہم شروع ہو چکی ہے۔ عوام کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔ بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
صوبائی وزیر شاہ محمود 5 سال کے لیے نااہل قرار
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : (ویب ڈیسک) ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قراردیا ہے، شاہ محمد ایم پی اے بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے۔
الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران 94 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 3 کارندے زیر حراست
کراچی: (ویب ڈیسک) اے این ایف انٹیلی جنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کر کے ملزمان سے 94 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، منشیات کے دھندے میں ملوث تین کارندے دھر لئے گئے۔
کراچی میں اے این ایف نے منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 94.80 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1200 گرام منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
جوہر چورنگی کے قریب دوران تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ منشیات برآمد ہوئی، گرفتار رکشہ ڈرائیور محمد آصف کی نشاندہی پر اے این ایف نے گلستان جوہر میں ورکشاپ پر چھاپہ مار کر وہاں کھڑی سلمان زمان اور سعید خان نامی دو ملزمان کی ٹیوٹا وٹز کار سے 47 پیکٹ چرس برآمد کر لئے جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف نے صفورہ گوٹھ میں ملزم سعید خان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کے گھر سے منشیات کیلئے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 30 پیکٹ منشیات برآمد کی۔
گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی میں سمگل کرکے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں تاہم نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا ، ویمن ٹیم 9 فروری کو عالمی کپ کھیلنے نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔
نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمن ورلڈپ کپ کے لیے قومی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، پہلے روز کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔
میگا ایونٹ کا آغاز چار مارچ سے ہوگا جبکہ قومی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔