تازہ تر ین

کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران 94 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، 3 کارندے زیر حراست

کراچی: (ویب ڈیسک) اے این ایف انٹیلی جنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کر کے ملزمان سے 94 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی، منشیات کے دھندے میں ملوث تین کارندے دھر لئے گئے۔
کراچی میں اے این ایف نے منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 94.80 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 1200 گرام منشیات کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
جوہر چورنگی کے قریب دوران تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ منشیات برآمد ہوئی، گرفتار رکشہ ڈرائیور محمد آصف کی نشاندہی پر اے این ایف نے گلستان جوہر میں ورکشاپ پر چھاپہ مار کر وہاں کھڑی سلمان زمان اور سعید خان نامی دو ملزمان کی ٹیوٹا وٹز کار سے 47 پیکٹ چرس برآمد کر لئے جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف نے صفورہ گوٹھ میں ملزم سعید خان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم کے گھر سے منشیات کیلئے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 30 پیکٹ منشیات برآمد کی۔
گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی میں سمگل کرکے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں تاہم نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی گرفتاری کے لیے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain