All posts by Muhammad Saqib

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے سربیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے لیے پیغام پوسٹ ہوا تھا جس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا حکومت افراط زر کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، اس بیان کی دفتر خارجہ نے تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس پر پوسٹ کیے جانے والے پیغامات سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے نہیں ہیں۔

بوسٹر پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا: عبوری گائیڈلائنز جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں جاری انسداد کورونا ویکسین مہم میں ترجیح غیر ویکسین شدہ افراد ہیں لہٰذا غیر ویکسین شدہ تمام اہل افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

 

این سی او سی کا کہنا ہےکہ  مخصوص عمرکے افراد کے لیے بوسٹرویکسین کی ضرورت کو مدنظر رکھا گیا ہے جس میں 50 سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو بھی بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر پہلی ویکسی  نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گا اور کورونا سے صحتیابی کے 28 دن بعد بوسٹر لگایا جائے گا جب کہ بوسٹرویکسین سائنوفارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین کے لگائے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر خوراک پہلے سے لگی ویکسین یا مختلف بھی ہوسکتی ہے جب کہ بوسٹرلگانے کے لیے تعین انسداد کورونا ویکسین کی دستیابی پر بھی منحصر ہے۔

جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا،  جرمنی نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگادی ۔اگلے سال فروری تک ہر شہری کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔

جرمنی میں تقریباً 68.7 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے، جو کہ حکومت کے ہدف کی کم از کم 75 فیصد سے بہت کم ہے۔

جرمنی میں ماضی میں وبائی امراض کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور امکان ہے کہ ویکسین کے لازمی قرار دینے کو اقلیت کی طرف سے مخالفت کی جائے گی، حالانکہ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر جرمن اس کے حق میں ہیں۔

جرمنی کی بیماریوں پر قابو پانے والی ایجنسی کے مطابق جمعرات کو 73,209 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے بھی کورونا سے 388 نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔  جس سے وبائی امراض کے آغاز سے اب تک مجموعی تعداد 102,178 ہوگئی ہے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنرنے گزشتہ روز بطور ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب اچانک بولنگ کنسلٹنٹ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا بورڈ سے سال کے آخر تک معاہدہ تھا لیکن گزشتہ روز وہ اچانک ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے اور فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ افغان ٹیم کے ساتھ کام کو انجوائے کیا اور خاص طور پر نوجوانوں نے متاثر کیا جس سے ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے جب کہ اپنے دور میں لانس کلیوزنرجیسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیڈ کوچ کا ساتھ بھی خوشگوار رہا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا اور ان کے کانٹریکٹ کی معیاد پانچ ماہ تک تھی۔

منی بجٹ تیار، ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا

منی بجٹ تیار ہے اور ملک میں مہنگائی کے نئے طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

منی بجٹ میں کاسمیٹکس، ڈبہ بند خوراک اور لگژری آئٹمز مہنگے ہوں گے، امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں بھی اوپرجائیں گی۔

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کا کہنا ہےکہ منی بجٹ تیار ہوچکا ہے، حکومت جب کہےگی پیش کردیں گے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کو واپس لیا جارہا ہے ، لگژری اشیاء کی درآمدات پر ٹیکس لگائےجائیں گے،درآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس ریفائنری اسٹیج پر لاگو ہوگا،کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہےگی۔

دوسری جانب ،ایف بی آرنےکراچی،لاہور اور اسلام آباد سمیت 40 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی ویلیو بڑھادی ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہےکہ منی بجٹ لانے کے اعلان سے ثابت ہواکہ قومی بجٹ کے موقع پر جھوٹ بولا گیا، منی بجٹ لانے والے کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

 شہبازشریف کاکہنا تھا کہ یہ منی بجٹ نہیں، معاشی تباہی اور  مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے، منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ: ترجمان پنجاب حکومت

حسان خاور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی، ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے، شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم تھرڈ امپائر کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون انڈیا پہنچ گیا انڈیا میں کووڈ کی نئی قسم کے دو کیسز کی تشخیص

انڈیا میں پہلی بار کووڈ 19 کی نئی قسم اومیکرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جن دو مردوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان کا تعلق کرناٹک سے ہے۔

جمعرات کو وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے انڈیا میں اومیکرون انفیکشن کے دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت کی پریس کانفرنس میں لو اگروال نے کہا کہ کل رات کرناٹک میں کورونا وائرس کے اومیکرون قسم کے انفیکشن کے دو کیسز کی تصدیق کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ یہ انفیکشن ایک 66 سالہ اور ایک 46 سالہ شخص میں پایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ان دو متاثرہ افراد کے رابطے میں آیا ہے انہیں ٹریس کیا جا رہا ہے۔

اومی کرون وائرس کی تصدیق: سعودی عرب کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم اعلان

سعودی حکومت نے اومی کرون کیس رپورٹ ہونے پر مکمل لاک ڈاؤن کا امکان مسترد کردیا۔
سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا افریقی ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس کےبعد حکام نے اس حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
تاہم سعودی وزارت صحت نے اومی کرون سامنے آنے پر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کیا۔
سعودی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ کورونا کے آغاز پر خدشات بہت زیادہ تھے کیونکہ اس وقت ویکسین نہیں تھی لیکن اب سعودی عرب میں 22 ملین سے زیادہ افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لے لی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی معاشرے میں وائرس سے متعلق مدافعتی نظام بہترین ہے لہٰذا لوگ حفاظتی تدابیرکی پابندی کریں، پرُہجوم مقامات سے دور رہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جو لوگ ملک سے باہر جانے کا پروگرام بنا رہے ہوں وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دبئی کا گولڈن ویزا ملنے کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کرکٹ میں میری خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ دبئی کاروبار، چھٹیاں اور دیگر ممالک کے عوام سے جُڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ یہاں کا گولڈن ویزا ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے۔

دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر کونسے ہیں؟؟؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

عالمی سطح پر رہن سہن پر آنے والی لاگت کا جائزہ لینے والے ادارے دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے دنیا کے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ای آئی یو کے سروے میں اسرائیلی شہر تل ابیب کو رہنے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیاہے جبکہ اس فہرست میں پیرس اور سنگاپور مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر گزشتہ سال کے سروے میں پانچویں نمبر پر موجود تھا۔

اس کے علاوہ پچھلے سال، پیرس، زیورخ اور ہانگ کانگ نے ای آئی یو سروے میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔

 

فوٹو: دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ