Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی جریدے دی اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان معیشت کو سدھارنے کے عمل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنی دھمکیوں سے حکومت کی توجہ اہم امور سے ہٹا رہے ہیں۔ اکنامسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت دہائیوں سے بدنظمی کا شکار ہے، قرضے لے کر ایسے منصوبے بنائے کہ جن سے فائدہ کم مل رہا ہے، جبکہ یوکرین تنازع اور کورونا سے معیشت مزید چیلنجز کا شکار ہوئی، پاکستان کو بجٹ اور عالمی ادائیگیوں کے خسارے کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی جریدے کے مطابق شہباز…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم آفس نے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے 4 جنوری 2022 سے استعفیٰ منظور کیا، وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔ احد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔ خیال رہے کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں اتحادی حکومت کے درمیان اختلافات مزید کھل کر سامنے آنے لگے، بلدیاتی قانون میں ترمیم کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی سے پیپلز پارٹی کو فارغ کردیا گیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق 30 مئی کو قائم ہونے والی کمیٹی کی سربراہی سردار اویس لغاری کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان، سمیع اللہ خان، معظم شیر، ذیشان رفیق اور عطا تارڑ شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کیلئے علی حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان کے نام دئیے تھے، کمیٹی نے 5 جون کو ترمیم کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، خود ساختہ فیصلے میں حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، عالمی برادری پر دباؤ ڈالتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 31 مئی سے 2 جون تک ترکی کا پہلا سرکاری دورہ کیا، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ اراکین اور دیگر سینئر حکام موجود تھے، وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی،…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پچھلے 4 سال سے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔اس وقت ملک کی معاشی بنیادیں مضبوط کی جارہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابق حکومت کے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ظالمانہ معاہدے آج بھی قوم مہنگے پٹرول اور بجلی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ہمیں عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پچھلے 4 سال سے عوام…

مزید پڑھیں

پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوامی مفاد میں احسن اقدام اٹھا لیا، تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے پی اوایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں سرکاری اداروں میں پٹرول کے استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق سرکاری اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور آرگنائزیشن پر ہوگا، چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مالی دباؤ کم ہوگا، وزیر اعلیٰ کے ان احکامات…

مزید پڑھیں

کراچی: ‏(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے سمیت تمام وزراء اور سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہے کیوں کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹا کی 40 فیصد کمی سے خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل مہنگائی اور غربت میں کمی کے لیے قلیل مدتی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی آسمان سے چھوتی ہوئی قیمتوں نے حکومت کو تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ملک میں آئندہ عام انتخابات 15 ماہ میں ہوں گے اور اس دوران ان کا ہدف مہنگائی اور غربت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ ترک سرکاری ٹیلی ویژن ”ٹی آر ٹٰی“ کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ کہ میرا وژن پاکستان کی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی نگرانی کرنے والے امریکی وزارت خارجہ کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی پر قدغن ہے اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر برائے بین اقوامی مذہبی آزادی رشاد حسین نے گزشتہ برس کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر حملے، ان کا قتل عام، عبادت گاہوں پر قبضے، دھمکیاں اور املاک کو نقصان پہنچانے جیسے جرائم کو مودی حکومت کے چند افراد یا…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست وسکونسن کے ایک قبرستان میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست سکونسن کے علاقے ریسین کے ایک قبرستان میں نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے وقت قبرستان میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اورپولیس نے عوام سے اس سلسلے میں معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں