لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ہے دونوں پارٹیاں آئندہ 10 سال تک اکٹھی چلیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عام انتخابات اگست 2023 میں ہونے کے امکانات ہیں۔ نیوٹرل فی الحال نیوٹرل ہی ہیں اور امید ہے وہ نیوٹرل ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ق لیگ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) اے پی این ایس وفد ، سئینر ایڈیٹرز / وزیر اعظم ملاقات عمران حکومت نے گواردر سمیت میگا پراجیکٹس برباد کر دئیے ملکی معاملات کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا پڑے گا وزیر اعظم کی تمام اپوزیشن اور تمام ملکی اداروں کو مل بیٹھنے کی تجویز ملکی معاملات ایسے ہیں کہ گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے سابقہ حکومت صرف دعوے کرتی رہی اور پاکستان کے دوست ترکی اور چین ناراض ہوگئے مجبورا مہنگائی کرنی پڑی جس کا دکھ ہے وزیر اعظم شہباز شریف کی اے پی این ایس وفد اور سئینر ایڈیٹرز سے…
روس : (ویب ڈیسک) روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے یوکرینی فوجی مال بردار ایک طیارے کو مار گرایا ہے۔ دوسری جانب مشرقی یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ہفتے کے دن بحیرہ اسود کے قریب ایک ایسے فوجی طیارے کو تباہ کر دیا گیاہے۔ جس میں اسلحہ یوکرین پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے سمی ریجن میں بھی ایک حملہ کیا گیا۔ جہاں غیر ملکی یوکرینی افواج کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم ان…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا گرینڈ ڈائیلاگ کا شوشہ ناکامی اور معاشی تباہی کا اعتراف ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش سے مسلط حکومت آٹھ ہفتے میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال چکی ہے۔ کرائم منسٹر جان لیں لوٹا گیا پیسہ واپس کئے بغیر جان نہیں چھوٹے گی، قابل نفرت تماشہ بند کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر عذاب بن کر نازل ہونے والے نے ملک میں افراتفری ڈالی ، اس بھکاری بندوبست نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 2030 کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں 8 سال باقی ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی يوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے پائیدار طرز زندگی اپنانے کی ضرورت ہے اور زمین کو بچانے کے لیے زرخیز مٹی کی حفاظت یقینی بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز، غیر متوقع بارشوں اور خشک سالی سے متاثر ہوا اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سال2021 میں 84کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔ 2011 میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم 25 کھرب 4 ارب روپے تھا۔ 2011 سے2021کے درمیان ہر سال بجٹ کا حجم بڑھتارہا تحریک انصاف کی حکومت میں 2021 میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے84 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا۔2020 میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے71 کھرب 37 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پہلا بجٹ وزیرمملکت حماد اظہر نے 2019 میں 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ اس سے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیرہ روزپشاورمیں قیام کےبعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر پر پشاور سے اسلام آباد پہنچے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی ان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں بلا لیا ۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کور کمیٹی کا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد میں داخل ہو کر دکھائے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے عمران خان کو نواز شریف سمجھ رکھا ہے جو ڈر کر بھاگ جائے گا۔ عمران خان آج بنی گالہ میں 3 بجے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خان کو گرفتار کریں پھر…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقع سامنے آگیا۔ فلاڈلفیا میں فائرنگ سے 3 افراد مارے گئے۔ امریکی شہر فلاڈلفیا میں حملہ آور نے ہجوم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے اور کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ساؤتھ اسٹریٹ کے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ پٹرولنگ افسران نے متعدد گولیاں چلنے کی آوازیں سنی اور اس علاقے میں پہنچے۔ جہاں انہوں نے “کئی فعال شوٹرز” کو بھیڑ میں فائرنگ کرتے دیکھا۔ پولیس کے پہنچنے پر حملہ آور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔فلاڈیلفیا انکوائرر…
لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا ویمن2 ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کوجیت کیلئے 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس کی جیت سری لنکا کے حصے میں آئی اور مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان چماری اتاپتو نے شاندار سنچری سکور کی، وہ 101 رنز پر ندا ڈار کا شکار بنیں۔ ہرشیتا مدھاوی نے بھی 75 رنزسکور کیے، پاکستان کی فاطمہ ثنا اور انعم امین نے دو دو وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں قومی ویمن ٹیم سری لنکا کو…
