Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
    • سوئی ناردرن گیس کمپنی کاگیس بحران پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع
    • خواتین کے حقوق کیلئے بنائے گئے ادارے خود انتظامی بے یقینی اور تاخیر کا شکار
    • لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکٹری جنرل مقرر
    • ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
    • وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
    • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
    • فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
    • پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
    • کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
    • ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
    • مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
    • طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
    • پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
    • او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
    • خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
    • فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
    • توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
    • جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
    • پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بدھ سے شروع ہو گئے ہیں جس کی کامیابی پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے اور کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا  امکان ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ پہلے مرحلے میں اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی مذاکرات کیے جائیں گے جس میں کرنٹ اکانٹ خسارے، بنیادی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ پر بات ہوگی جبکہ اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو معاشی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے زیادہ رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف وفد کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کو یورو بانڈ کے کامیاب اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اسٹیٹ بینک سے مذاکرات کے بعد 25 ستمبر کو اسلام آباد روانہ ہوگا، جہاں وزارت خزانہ، نجکاری، توانائی اور ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے بات چیت 2 ہفتے جاری رہے گی، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی، جبکہ پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کرے گا،مذاکرات کے دوران توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف بھی زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے، جس میں ای ایف ایف کی قسط کے تحت تقریبا ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر ملنے کا بھی امکان ہے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف

      فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان

      کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.