لاہور (اپنے سٹاف پورٹر سے) وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلقِ خدا کے لیے وسائل استعمال ہونے چاہئیں اور اس سے غفلت کا سوال ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے بیانات پر مبنی ایک شارٹ ڈاکومنٹری بھی شیئر کردی۔وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی شارٹ ڈاکومنٹری کے حوالے سے یہ سوالات اور باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں کہا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان بدمعاش ہے، آزادی کی جدوجہد میں کفن میں واپس آئیں گے اور یہ آزادی لے کر آئیں گے، ”اسلام آباد کو ہم سومنات بنا دیں گے۔”اس حوالے سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عوام سے کیا کہہ رہے ہیں؟ کیا وہ عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم مرنے کے لیے تیار ہیں؟
