لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے، آپ نے ہمارے صوبے کو مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے، ایم پی ایز ایم این ایز ہمارے ہیں لیکن سکہ آپ کا چل رہا ہے یہ جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور آیا ہوں، عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری بدترین سیاسی انتقام ہے، عمران خان کی فیملی کے چار لوگ اور آٹھ ایم این ایز گرفتار اور وزرا لاپتا ہیں۔انہوں ںے کہا کہ کے پی کے میں بغیر گورنر رول کے اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے، آپ نے ایک طرح سے کے پی کے کو مکمل کنٹرول کیا ہوا ہے، کے پی کے میں ایم پی ایز ایم این ایز ہمارے ہیں لیکن سکہ آپ کا چلتا ہے یہ عمل جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔ایک حکومتی ٹولہ ہمارے لانگ مارچ کے حوالے سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ وہ اداروں پر حملہ آور ہوں گا، یہ حکومتی ٹولہ جو بیانیہ بنارہا ہے اس کا کوئی بندوبست کرنا ہوں گا، ہمیں پتا ہے کہ ہم نے کس سے بات کرنی ہے، بات ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ابھی بات نہیں ہورہی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل نکلے اور پاکستان کے مسائل حل ہوں، اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس اور ہماری قیادت بات چیت کے لیے تیار ہے مگر حکومت کی بات چیت کی پیشکش صرف پیشکش ہے اس میں عملی طور پر کچھ نہیں ہے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
- سوئی ناردرن گیس کمپنی کاگیس بحران پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع
- خواتین کے حقوق کیلئے بنائے گئے ادارے خود انتظامی بے یقینی اور تاخیر کا شکار
- لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکٹری جنرل مقرر
- ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
- وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
- فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
- پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
- کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
- ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
- مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
- طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
- پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
- او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
- خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
- فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
- توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
- جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
- پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
