کرم /پشاور/مستونگ / تربت / راولپنڈی / اسلام آباد(این این آئی) افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز مار گرائے گئے ،کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ،جبکہ تربت مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دور ان11 خوارج دہشت گرد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی جنہیں بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کنک وادی میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاںمزید تیز ک دی گئیں ،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تربت کے علاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے، انہوں نے9 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے۔
ڈرونز
بریکنگ نیوز
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
- طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
- پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
- لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
- دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
- فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
- نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
- پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
- معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
- صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
- پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
- والد کو زہر دینے کی کوشش کرنیوالا17 سالہ طالب علم بہاولپور سے گرفتار
- ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامنیشن تعینات
