لاہور (این این آئی)نادرا نے پاکستان سافٹ ویئر ہایوسز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ایوارڈز 2026ء میں تین اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ اعزازات نادرا کی ان ڈیجیٹل خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے جن سے شہریوں کے لیے شناخت، تصدیق اور عوامی خدمات تک رسائی مزید آسان ہوئی ہے۔نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نے حکومتی و شہری خدمات کے شعبے میں ایوارڈ حاصل کیا۔ 22ملین سے زائد ڈائون لوڈز کے ساتھ پاک آئی ڈی اب محض موبائل شناختی ایپ تک محدود نہیں رہی بلکہ ایک وسیع ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن چکی ہے، جس کے ذریعے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم شہری شناخت اور اس سے متعلق بڑھتی ہوئی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ملٹی بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم کو کمیونٹی اور دور دراز علاقوں کی خدمات کے شعبے میں ایوارڈ دیا گیا۔ یہ نظام چہرے کی شناخت سمیت متعدد بائیومیٹرک طریقوں سے تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ جہاں انگلیوں کے نشانات واضح طور پر حاصل نہ ہو سکیں یا قابلِ اعتماد طور پر میچ نہ ہوں، وہاں یہ متبادل ذرائع سے شناخت کی تصدیق ممکن بناتا ہے، خصوصاً ان شہریوں کے لیے جنہیں روایتی بایومیٹرک تصدیق میں دشواری پیش آتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
- طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
- پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
- لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
- دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
- فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
- نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
- پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
- معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
- صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
- پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
