فیصل آباد (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد سموگ سے بچائو کیلئے فصل کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں۔ دھان کے کاشتکار فصل کی باقیات کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ امسال وزیر اعلی پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 5. 5ارب روپے کی لاگت سے کاشتکاروں کو سپر سیڈرز 60فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں تاکہ فصلوں کی باقیات کو اس جدید مشینری کے استعمال سے کار آمد بنایا جا سکے۔ امسال گندم کی کاشت سے قبل10ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
٭٭٭٭٭٭
