اسلام آباد (عادل عباسی)پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے ممکنہ مارچ کو مخر کرنے کے حوالے سے پسِ پردہ رابطوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مارچ مخر کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے بعض اہم شرائط پیش کی گئی ہیں، جن پر پیش رفت کی صورت میں احتجاجی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں سمیت زیرِ حراست دیگر پی ٹی آئی رہنماں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ پارٹی نے مقف اختیار کیا ہے کہ رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے معاملے کو حل کیے بغیر مارچ موخر کرنے پر پیش رفت مشکل ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کو بھی اپنی اہم شرائط میں شامل کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے عدالت کے احکامات کے مطابق اسپتال منتقل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ بھی شرط عائد کی ہے کہ اگر عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنا ممکن نہ ہو تو انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا جائے۔ اس کے ساتھ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی تشکیل دیے جانے والے میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پسِ پردہ رابطوں میں ان مطالبات پر بات چیت جاری ہے تاہم تاحال کوئی حتمی اتفاقِ رائے سامنے نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت کو 27 ستمبر کے مارچ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سے جوڑا جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
- انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
- نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
- امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
- ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
- PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
