سرینگر (این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکیہ کو آزادی، امن اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا حقیقی علمبردار قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر اردوان نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ ترک صدر نے جنوبی ایشیا میں کشمیر سمیت تمام تنازعات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میںمسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ترک صدر کے خطاب کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کا حقیقی عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے عالمی فورمز پر مسلسل مسئلہ کشمیر اٹھایا ہے اور اس کے جلد حل کے لیے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- برطانیہ: نامور فوڈ چین کے ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا
- پزشکیان کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب، ایران کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گا
- پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی’ کے ایس ای 100انڈیکس 172200کی سطح پر پہنچ گیا
- 19 ارب روپے مالیت کا میڈیکل ڈسپوزیبلز ٹینڈر منسوخ سیکرٹری پرو کیورمنٹ عہدے سے فارغ
- پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
- وزیر پارلیمانی امور کا سعودی عرب کے قومی دن پر نیک خواہشات کا اظہار
- چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- بلقیس الفرج سعودی ایئرلائن کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں
- افغان ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی، 10 مقامات پر حملے
- طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
- بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
- کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
- بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
- سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
- لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
- حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
- PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
- دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
- ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
- محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
