Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
    • مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار
    • پاکستان ‘ سعودیہ کے تعلقات مشترکہ مذہب اور تاریخی روابط پر مبنی : ایاز صادق
    • سر گودھا اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریلوے ٹرین ساندل ایکسپریس بحال
    • تجاوزات کیخلاف پیرا فورس کی کارروائی، بھاری جرمانے اور دکانیں سیل
    • کامرہ روڈ پر کباڑ خانے میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا لیا
    • گوجر خان پولیس کی کارروائی، نوجوان سے زیادتی کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
    • کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثے میں 26 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
    • پشاور ہائیکورٹ نے افغان ٹرینی ڈاکٹرز کی ملک بدری روک دی
    • سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم
    • گڈز ٹرانسپورٹرز کا پارکنگ مسائل کےحل میں تعاون پر وفاقی وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری سے اظہار تشکر
    • راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج کا اعلان
    • کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
    • سرگودھا شہر سے تحصیل شاہ پور تک گرین الیکٹروبس سروس کا اجرا ’34سٹاپ بنا دیئے گئے
    • ICT ایوارڈزمیں دو گولڈ،3 میرٹ ایوارڈز جیتےجاز ورلڈ کے ٹیکنوسس نے پاشا
    • راستہ پوچھنے کے بہانے دو موٹر سائیکل سواروں نے محنت کش سے موبائل، نقدی چھین لی
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    19 ارب روپے مالیت کا میڈیکل ڈسپوزیبلز ٹینڈر منسوخ سیکرٹری پرو کیورمنٹ عہدے سے فارغ

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(جنرل رپورٹر)سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا 19 ارب روپے مالیت کا میڈیکل ڈسپوزیبلز ٹینڈر منسوخ ہونے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ انور بریار کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، تاہم سابقہ ٹینڈر کی منسوخی کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئیں جس سے پروکیورمنٹ کے عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔روزنامہ خبریں نے ٹینڈرز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندھی کی تھی جس کے بعد محکمہ صحت کو ٹینڈر منسوخ کرنا پڑا جبکہ خبریں کی خبروں پر پنجاب اسمبلی میں دو تحریک التوا کار بھی جمع ہوئیں تھیں ۔ خبریں نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اگر نئے ٹینڈر کے عمل میں اینٹی کرپشن کو شامل کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے تو سابقہ ٹینڈر کی منسوخی کے ذمہ دار افسران کا معاملہ بھی اینٹی کرپشن کو بھجوایا جائے۔ ذرائع کے مطابق نئے ٹینڈر میں محکمہ صحت کی جانب سے دو نئی شقیں شامل کی گئی تھیں جن کے تحت کسی وینڈر کو ماضی میں شوکاز نوٹس جاری ہونے کی صورت میں اسے ٹینڈر کے عمل سے باہر کرنے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔ ان شقوں پر مختلف کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جسکے بعد محکمہ صحت نے فوری مذکورہ شقیں ختم کر دیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان شقوں کے خاتمے کے فوری بعد ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ انور بریار کو بھی عہدے سے تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپرا کے رولز 35 کے تحت تمام بولیاں مسترد کرنے کا اختیار موجود ہے تاہم بڈرز کی درخواست پر منسوخی کی وجوہات کمیونیکیٹ کرنا لازم ہے جبکہ رولز 36 کے تحت دوبارہ بڈنگ سے قبل سابقہ بڈز مسترد کرنے کی وجوہات کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ 19 ارب روپے کا سابقہ ٹینڈر آخر کن وجوہات کی بنیاد پر منسوخ ہوا اور اس فیصلے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے ذرائع کے مطابق صرف ایڈیشنل سیکرٹری پروکیورمنٹ کی تبدیلی سے معاملہ ختم نہیں ہونا چاہیے بلکہ پورے پروکیورمنٹ سیل، افسران کی تعیناتی، تکنیکی صلاحیت اور فیصلہ سازی کے نظام کا جائزہ ضروری ہے۔سابقہ ٹینڈر کی منسوخی کی وجوہات واضح نہ ہونے، نئے ٹینڈر میں متنازع شقیں شامل کیے جانے اور پھر عدالتی کیس کے بعد انہیں ختم کرنے کے معاملے پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ ماہرین نے وزیر اعلی پنجاب سے سابقہ 19 ارب روپے کے ٹینڈر کی مکمل رپورٹ طلب کر کے منسوخی کی وجوہات، پیپرا کی ڈائریکشن، پروکیورمنٹ کمیٹی کے منٹس، متنازع شقوں کی منظوری اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری واضح کرنے کی اپیل کی ہے چ تاکہ نئے ٹینڈر کا عمل شفاف، میرٹ پر اور تمام وینڈرز کے لیے یکساں بنیادوں پر مکمل ہو سکے۔

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

      مری لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہائوس میں قتل خواجہ سرا کی شناخت32سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی

      راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.