کلر سیداں (تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے علاقے دوبیرن کلاں روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں دو موٹر سائیکل سواروں نے راستہ پوچھنے کے بہانے ولید نامی محنت کش سے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ملزمان اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ۔متاثر شخص نے 15 پر کال کر کے پولیس کو طلب کیا تا ہم اس وقت تک ملزمان موٹر سائیکلوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے ۔ عوامی حلقوں نے چوری ،ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
