Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
    • 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
    • جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
    • فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
    • سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
    • 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
    • راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
    • سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
    • گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
    • راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
    • پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
    • ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
    • راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
    • تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
    • سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق پر عالمی کانفرنس اختتام پذیر

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر تعلیمی نظام کی ازسرنو تشکیل ناگزیر ہے تاکہ طلبہ کو  مستقبل کے تقاضوں اور چیلنجز کے لیے تیار کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن کے موضوع پر منعقدہ نویں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی نے علم اور معلومات تک رسائی کو غیر معمولی حد تک آسان بنا دیا ہے تاہم معلومات کی دستیابی اور اس کی صداقت دو مختلف امور ہیں، اس لیے اساتذہ، طلبہ اور محققین اے آئی سے ضرور استفادہ کریں لیکن اس کے ذریعے حاصل ہونے والی معلومات کی درستگی، حوالہ اور صداقت کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے نصابات اور تعلیمی پروگرام تشکیل دینے ہوں گے جو صرف آج کی ضروریات پوری کرنے کے بجائے آئندہ 15 سے 20 سال کی علمی، سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیے جائیں۔ ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ مستقبل کی تعلیم صرف یہ نہیں سکھائے گی کہ کیا جاننا ہے بلکہ یہ بھی سکھائے گی کہ کیسے سوچنا، سوال اٹھانا، تحقیق کرنا اور پیچیدہ مسائل کے حل تلاش کرنا ہیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیم محض صنعت یا پیسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک بنیادی قومی ذمہ داری ہے جبکہ مصنوعی ذہانت استاد کا نعم البدل نہیں بلکہ ایک معاون ٹیکنالوجی ہے۔ تاہم ٹیکنالوجی کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے ساتھ استاد کے کردار اور تدریسی طریقہ کار میں بھی بنیادی تبدیلی ضروری ہے۔مستقبل کا استاد محض معلومات فراہم کرنے والا نہیں بلکہ رہنما، سہولت کار، محقق اور طلبہ میں سوچ پیدا کرنے والا ہونا چاہئیے جبکہ اے آئی استاد کی جگہ لینے کے بجائے اس کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید مثر بنانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لرننگ اب صرف کلاس روم تک محدود نہیں رہی بلکہ ایک مکمل لرننگ ایکو سسٹم بن چکی ہے اور لائف لانگ لرننگ موجودہ دور کی بنیادی ضرورت ہے۔ جامعات کو ایسے تعلیمی مواقع فراہم کرنے ہوں گے جہاں افراد زندگی بھر سیکھ سکیں، اپنی صلاحیتیں نکھار سکیں اور بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہ سکیں۔ کانفرنس کا اس سال کا موضوع بدلتا ہوا تعلیمی ماحولیاتی نظام: باہمی ربط، تدریس اور ترقی تھا۔دو روزہ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم نے پینل مباحثوں، متوازی نشستوں اور دیگر علمی سیشنز میں شرکت کی۔ ماہرین نے جدید تدریسی طریقوں، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور دیا۔ سیشنز میں تعلیم کے بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ مثر حکمتِ عملیوں پر اہم تجاویز پیش کی گئیں۔کانفرنس سیکرٹری، ڈاکٹر حنا نور اور کانفرنس کوآرینٹیز پروفیسر ڈاکٹر نوید سلطانہ نے کانفرنس رپورٹ پیش کی اور کانفرنس کے شرکا، منتطمین اور وائس چانسلرکا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ایک کامیاب کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار

      لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ

      جب تک معافی نہیں مانگتے، نہیں چھوڑیں گے، سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی پھر دھمکی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.