اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوئی اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے جس کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے قتل و غارت، غیر قانونی گرفتاریوں، سیاسی کارکنوں اور نوجوانوں پر تشدد، خواتین کو ہراساں کرنے اور گھروں اور املاک کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں نے بھارتی جیلوں میں غیرقانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کو موثرانداز میں اُجاگر کریں۔
بریکنگ نیوز
- کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار، اکتوبر معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیشگوئی
- سوئی ناردرن گیس کمپنی کاگیس بحران پر قابو پانے کیلئے میگا پراجیکٹ پر کام شروع
- خواتین کے حقوق کیلئے بنائے گئے ادارے خود انتظامی بے یقینی اور تاخیر کا شکار
- لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکٹری جنرل مقرر
- ایف بی آئی کی کارروائی 15 ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے اور کرپٹو کرنسی ضبط سیکڑوں افراد گرفتار
- وزیراعظم کی عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں قرضے تیسری دینا کی ترقی میں رکاوٹ شہباز شریف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت ایک بارپھر شرمندہ، ٹرمپ نے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا
- فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گئے مسعود پزشکیان
- پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات شروع 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان
- کاشتکاروں کو 2 فیز میں ساڑھے 19 ہزار گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائینگئے وزیر اعلیٰ پنجاب
- ٹیکس نظام کو شفاف ‘بنایا جا رہا ہے: چیئرمین ایف بی آر
- مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
- طاقت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، حریت قیادت
- پاک فوج نے افغانستان کی طرف سے انے والے 8ڈ رونز مار گرائے
- او ائی سی مسلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر فہرست رکھے اسحاق ڈار
- خیبرپختونخوا میں اس وقت گورنر راج لگا ہوا ہے: بیرسٹر گوہر
- فورسز کی بلوچستان میں کارروائی’ 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
- توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
- جب اللہ پاک ذمہ داری دیتے ہیں تو خلق خدا کیلئے وسائل استعمال ہونے چاہئیں: عظمیٰ بخاری
- پر امن احتجاج حق کسی کے باپ کا نہیں ہم سب کا پاکستان ہے سہیل آفریدی
