١انیویارک’ ملتان (این این آئی’ مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 93پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24ستمبر کیلئے ہوں گی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں جس کی بڑی وجہ خلیج سے تیل کی سپلائی میں بہتری کے امکانات اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی امید کو قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 2.01 ڈالر یا 2 فیصد کمی کے بعد 98.33 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اکتوبر ڈیلیوری 2.50 ڈالر یا 2.61 فیصد گر کر 93.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو آئندہ سات روز میں دوبارہ کھولنے کے امکان کے اشاروں نے عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کم کیے ہیں۔ماہرین کے مطابق خلیجی خطے سے سپلائی میں ممکنہ اضافے نے عالمی منڈی میں فوری قلت کے خدشات کم کیے ہیں جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں پر دبا بڑھا ہے۔
پٹرولیم قیمتیں
