Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ چھ دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی، آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیا جا رہا ہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 60…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریبوں کیلئے اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 35 سے 40 ہزار روپے کمانے والوں کو اپنی ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایک روپے کا بوجھ بھی غریب پر نہیں پڑنے دیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت ہر 6 میں سے 4 خاندانوں کی آمدنی 37 ہزار روپے سے کم ہے۔ ہر غریب خاندان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔40…

مزید پڑھیں

سٹاک ہوم: (ویب ڈیسک) سویڈن کے ایک گنی پگ نے 30 سیکنڈ میں سب سے زیادہ باسکٹ بال سلیم ڈنک کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ہنگری ایما مولر سے تعلق رکھنے والی گنی پگ مولی نے 1.7 انچ قطر کی گیند کو ایک چھوٹے سے ہوپ کے ذریعے گرا کر 30 سیکنڈ میں 4 سلیم ڈنک بنائے۔ ریکارڈ کیپنگ آرگنائزیشن نے وضاحت کی کہ اس کی عالمی ریکارڈ کی کوشش کے سیٹ اپ میں 4.4 سینٹی میٹر قطر کے پلاسٹک کے دائروں (گیندوں) کا ایک سیٹ، فاصلے کے اشارے اور مولی کے لیے اپنی کرتب دکھانے کے لیے ایک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کو من گھڑت الزامات پر سزا پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی غاصبانہ قبضے، تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی عدالت نے من گھڑت، جھوٹے الزامات پر دائر مقدمے میں یاسین ملک کو سزا سنائی، حریت رہنما یاسین ملک کو بیماری کے باوجود جیلوں میں بے رحمانہ سلوک کیا گیا، یاسین ملک کی قید، من گھڑت الزامات پر مقدمہ، بدنیتی پر مبنی سزا بھارتی عزائم کی عکاس…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر اضافے سے 1867 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں

گوادر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا، مجبورا قیمتیں بڑھانا پڑی، غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے۔ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادرمیں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، احسن اقبال تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، چین کے بھائیوں کو بہترسیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، چین نے 3200 گھرانوں کو سولرپینل بھی مہیا کیے ہیں، گوادرمیں چین کی…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ میں افراطِ زر کی شرح مئی میں بڑھ کر 23 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق افراطِ زر کی شرح میں 73 اعشاریہ 5 فیصد سالانہ اضافہ ہوا، خوراک کی قیمتیں بھی ہرسال 91 اعشاریہ 6 فیصد بڑھیں جبکہ موجودہ افراطِ زر کی شرح اکتوبر 1998 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ صدر طیب اردوان نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے نئے اقتصادی ماڈل پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ کراچی میں جاری سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 43 گیندوں پر 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہنے والی بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں۔ اس فہرست میں بسمہ معروف 2891 رنز بناکر پہلے، جویریہ خان 2885 رنز کے ساتھ دوسرے، ثنا میر 1630 کے ساتھ تیسرے، نین عابدی 1625 رنز کے ساتھ چوتھے اور ندا ڈار 1418 سکور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے اتوار کو عمران خان کے بیانات کے خلاف پاکستان کھپے ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عقل صرف ان کے پاس ہے، وہ نہیں تو ملک بھی نہیں، عمران خان سمجھتے ہیں جو ان کیساتھ ہیں وہ ٹھیک، باقی سب دشمن ہیں۔ پیپلزپارٹی نے مشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، عمران خان کے بیانات کیخلاف اتوار کو پاکستان کھپے ریلیاں نکالیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ…

مزید پڑھیں

بونیر: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا عوام مہنگائی کے سمندرمیں ڈوب جائیں گے، مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات ہو رہی ہے، کیا نواز شریف اور آصف زرداری میرے اوپر غداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویزخٹک اور دیگرمرکزی و صوبائی قائدین شریک ہوئے۔ بونیر میں جلسے سے خطاب شروع ہوتے ہی کارکنوں نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے تو اس پر پی…

مزید پڑھیں