Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مجبوراًبڑھائیں، غریب عوام کو مزید ریلیف دینگے: وزیراعظم

    By Khabrain Newsجون 3, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوادر: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھا، مجبورا قیمتیں بڑھانا پڑی، غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے۔
    گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گوادرمیں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، احسن اقبال تمام منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں، چین کے بھائیوں کو بہترسیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، چین نے 3200 گھرانوں کو سولرپینل بھی مہیا کیے ہیں، گوادرمیں چین کی مدد سے ہسپتال بھی بنایا گیا ہے، یہاں پر کام کی رفتارابھی تسلی بخش نہیں ہے، ابھی تک گوادر ایئرپورٹ مکمل نہیں ہو سکا، 2017-18میں ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا، گوادرایئرپورٹ سو فیصد چین کی گرانٹ سے بن رہا ہے، عوام کوابھی تک صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جاسکا۔
    انہوں نے کہا کہ اسی طرح دوسرے معاملات سست روی کا شکارہے، تمام متعلقہ افسران فوری طور پر احسن اقبال کو ہرمنصوبے کی ٹائم لائن مقرر کریں، گوادر پورٹ کا شمار دنیا کے اہم ترین پورٹ میں ہوتا ہے، گوادرکے لیے ڈی سیلی نیشن پلانٹ فوری لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایران سے اگر بجلی آئے گی تو بہت خوشی ہو گی، ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار رہا، چین کی کمپنی نے گوادر کے 3200 گھرانوں کو سولرپینل عطیہ کیے۔
    شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کی تعمیر و ترقی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، مزید وقت ضائع کیے بغیر ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگائے جائیں گے، ماضی کی حکومت میں منصوبہ معاملہ تعطل کا شکار ہوا، دوہزارمچھلیاں پکڑنے والے گھرانوں کو حکومت 2 ہزارفری انجن فراہم کرے گی۔ کسٹم کے حوالے سے تمام معاملات احسن اقبال حل کرائیں گے، دل پر پتھر رکھ کر کل رات پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں کو بڑھانا پڑا۔ 11 اپریل کومیں نے حلف اٹھایا تھا، سابقہ حکومت نے آٹا، چینی، دال میں عوام کو کبھی ریلیف فراہم نہیں کیا تھا، جب ان کوعدم اعتماد کی کامیابی کا پتا چلا تو انہوں نے پٹرول کی قیمتیں کم کر کے ہمارے لیے جال پھینکا، پوری دنیا پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ ہونے والی چیزوں پر کس طرح سبسڈی دی جاسکتی ہے؟ قیمتیں بڑھانے کے علاوہ ہمارے پاس آپشن نہیں تھی، غریب لوگوں کو ہم نے 2 ہزارروپے سبسڈی دی ہے، ہمارا دل غریب عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، غریب عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں گے، غریب عوام پرمزید بوجھ لادنا کسی ظلم اور زیادتی سے کم نہیں ہے، کل رات مجبورا قیمتیں بڑھانا پڑی۔ اشرافیہ اپنے وسائل غریب عوام پر نچھاور کریں، مجھ سمیت تمام وزرا کو سادگی اختیارکرنا ہو گی۔ اشرافیہ کو اللہ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے، اشرافیہ آج جذبہ ایثارکے ساتھ غریبوں کے لیے قربانی دیں، اشرافیہ سادگی اختیارکرے، غریب عوام نے75سالوں میں قربانیاں دی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.