لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے، پارٹی عہدے کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکرگزار ہوں، بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ شفقت محمود نے لکھا کہ صحت یاب ہوکر پارٹی کے لئے کام جاری رکھوں گا، پارٹی چیئرمین پنجاب کے لئے نئے صدرکا تقرر کریں۔
Author: Khabrain News
برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی پولیس نے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سمگل کرنے والے بڑے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران 8 ہائی ویلیو ٹارگٹس کو حراست میں لیا ہے۔ یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق متعلقہ نیٹ ورک افغان، پاکستانی اور شام سے تعلق رکھنے والے تقریباً 10 ہزار مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ لے جا چکا ہے۔ یوروپول کے مطابق انسانی سمگلنگ میں 126 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کو آسٹریا سے گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلرز…
لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے خلاف 2 گول سکور کرکے اپنی ٹیم برازیل کو جیت دلانے والے نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے فٹبالر نیمار نے اپنے ملک کے لئے کھیلتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف پنالٹیز پر 2 گول سکور کئے۔ خیال رہے کہ اسی کے ساتھ برازیلین فٹبالر لیجنڈری فٹبالر پیلے کے 77 گول کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے ہیں، نیمار جونیئر کے اس وقت گول کی تعداد 73 ہوچکی ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل کرنے کے لئے مزید…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلیجینس (آئی ایس آئی) کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دے دیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلیٰ سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم کے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں کی اہم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نااہلی، بےروزگاری اور نالائقی کے خلاف جاگ اٹھاہے۔ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سےغلط معاہدے کئے، پی ٹی آئی کے غلط معاہدوں سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پرمجبو رہیں۔ نظم لگی ہے ہم ديکھيں گے، کيا ديکھيں گے آپ؟ جونظمیں آپ پڑرہےہیں اس پرآپ کوشرم آنی چاہیے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج وزيراعظم کسی ايک صوبے کا نہيں پورے ملک کا ہے، وہ صوبوں ميں آٹا سستا کرنے کی بات کر رہا ہے، آٹے…
آئیووا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست آئیووا کے ایک چرچ کی پارکنگ میں فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست آئیووا کے چرچ کی کارپارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو ہلاک کردیا اور خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جس وقت چرچ کی کارپارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اُس وقت چرچ کے اندر ایک مذہبی تقریب جاری تھی جس میں درجنوں افراد شریک تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اجازت سے قبل مقتولین کی شناخت اور…
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے سپاہی کی عمر 30 سال ہے اور اس کا تعلق جعفرآباد سے ہے۔ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی جس کی سلمان خان نے بھی تعریف اور تشہیر کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے نامور ڈائریکٹر اتلی کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان کا ایک منٹ پر مشتمل ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا ہے، فلم کی پہلی جھلک میں کنگ خان کے ہاتھوں اور چہرے پر پٹیاں بندھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کا ٹیزر آنے پر بالی ووڈ کے…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن، داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی استحکام کی ضامن ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ سٹاف کورس میں شرکت کرنے والے افسران سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن، داخلی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ آرگنائزر حمید شیرازی کے علاج کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ شیرازی کی صحت سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے معروف کرکٹ آرگنائزر کو مالی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اپنے پیغام میں سابق کپتان نے لکھا کہ گمنام ہیروز کا اعزاز رکھنے والے حمید شیرازی کی خدمات کے عوض شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر…
