گوجرانوالہ : (وییب ڈیسک) عدالت نے حساس اداروں اور انکے افسران کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں رہنمائوں نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، کیپٹن صفدر اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر پر حساس اداروں اور انکے افسران کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات پر کیس کی سماعت ہوئی، کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد…
Author: Khabrain News
اسلام آباد : (وییب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر دورے کے دوران دیکھا پی ٹی آئی حکومت نے گوادر کے لوگوں کو بری طرح ناکام کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود سابق حکومت گوادر بندرگاہ کے لیے بڑی قربانیاں دینے والے مقامی لوگوں کے لیے پانی اور بجلی کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی منصوبہ مکمل نہیں کر سکی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ گوادر بندرگاہ اور گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی یہی حال…
اسلام آباد: (وییب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کر دیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ…
خیبر پختون خوا : (وییب ڈیسک) خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ای اوسی کے مطابق متاثرہ بچے کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے۔نیاکیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 8ہوگئی۔ حکام کے مطابق تمام متاثرہ 8بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میر علی اور میران شاہ سے ہے۔
راولپنڈی : (وییب ڈیسک) آئی ایس پی آر مسلح افواج کےانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی تھیں، کانفرنس میں مختلف ممالک کے سول وملٹری ماہرین امراض قلب نے شرکت کی، آئی ایس پی آر اےایف آئی سی کے پروفیسرعظمت حیات نے کنونیئر کے فرائض سرانجام دئیے۔ پروفیسر عظمت حیات نے کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے کہا…
لاہور : (وییب ڈیسک) صوبائی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تمام وزراء کے سرکاری پٹرول پر پابندی لگا دی ہے، کوئی بھی وزیر سرکاری پٹرول نہیں لے گا، تمام وزراء ذاتی خرچ پر پٹرول ڈلوائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ آٹے کی اسمگلنگ روکنےکے لیے پنجاب کے بارڈرز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب نے 50 لاکھ ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا ہے اور پنجاب حکومت گندم کی قلت کا شکار صوبوں کی مدد کرے گی۔ عطاء تارڑ…
اسلام آباد: (وییب ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 865 میگا واٹ تک جا پہنچا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی بڑھ گیا، بجلی کی بندش سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگا واٹ ہے، بجلی کی کم پیداوار کا خمیازہ عوام کو لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134…
لاہور: (وییب ڈیسک) نئے مالی برس کے صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہئے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں عام آدمی کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا پورا فوکس عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے پر رکھا جائے۔ اس بات کا پورا احساس ہے کہ مہنگائی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کو ممکنہ حد تک کم کرے۔ بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ سرکاری ملازمین…
لاہور: (وییب ڈیسک) بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔ بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار کےمطابق مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر ہے جبکہ گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔ بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر…
دیر بالا : (وییب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج دیر بالا میں پاور شو کرے گی، جلسے کیلئے ٹیکنیکل کالج واڑی میں اسٹیج سجایا گیا ہے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق دیر بالا جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے علاوہ دیگر پارٹی رہنما خطاب کرینگے، دیر بالاجلسہ میں عمران خان اپنےاگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دیر بالا جلسے کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کے اندر اور باہر پولیس اور لیویز فورس کے…
