انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت میں سابق افغان نائب صدر اور جنگجو کمانڈر رشید دوستم کی میزبانی میں ہونے والے ایک اجلاس میں جلاوطن 40 افغان رہنماؤں نے طالبان کے خلاف قومی مزاحمت کی اعلیٰ کونسل بنانے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان کا ااقتدار سنبھالنے پر کئی مخالف جنگجو، سیاست دان اور رہنما ملک چھوڑ کر چلے گئے جن میں سب سے نمایاں رشید دوستم تھے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مقیم طالبان مخالف کمانڈر رشید دوستم نے اپنے حلیفوں اور دیگر افغان جنگجو رہنماؤں کو…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست پرحکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا ہےکہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے 11 بجے پیش کیا جائے۔ حکم نامے میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پیش ہو کر…
نواب شاہ: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید علی زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سید علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے آج گھبراہٹ دکھا دی ہے اور ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا جو انہوں نے آج کیا۔ گزشتہ شب عالمگیر خان کے گھر پر بھی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی ہے اور حکومت…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر ان کا نام لینا پڑتا ہے، ایسے شخص کو تو مڑ کر بھی نہ دیکھوں، ان کے غیر اخلاقی بیان پر رد عمل خوش آئند ہے، کبھی جواب نہیں دوں گی، جب ملک کی بربادی اور آپ کی نالائقی کی بات ہوگی تو پھر نہیں چھوڑوں گی۔ سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب…
لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے مشتر زئی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان محمد حارث نے کہا ہے کہ وہ ہرطرز کی کرکٹ اور ہر بیٹنگ آرڈر پر کھیلنے کے لئے دستیاب ہوں۔ نوجوان بیٹسمین نے پی ایس ایل میں اپنے دوسرے میچ میں70 رنزکی دھواں دھاراننگز کھیلنے کے بعد”بی دا بیسٹ” بینڈ دکھا کر دنیائے کرکٹ کو اپنے عزائم سے آگاہ کیا۔ نوجوان کھلاڑی ایج گروپ، ڈومیسٹک اور فرنچائز سمیت ہر طرز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکےبین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ محمد حارث کا اعتماد ہی ان کی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ پارٹی نشان کے حصول کے لئے ن لیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13 مارچ 2022 تھی، ن لیگ کی درخواست پر 14 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہاپسندوں نے تشددکرکے بزرگ شہری کو موت کی نیند سلادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔شرپسندوں نے ذہنی طورپر معذورشخص سے اس کا نام پوچھا اورمسلمان ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس حد تک تشددکیا کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔پینسٹھ سالہ شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شناخت بھنورلال کے نام سے ہوئی۔
غزہ: (ویب ڈیسک) مغربی کنارے کے ایک پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائد کو شہید کردیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں جنین کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں۔ ان کا کہنا تھاکہ تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، سیریز میں دلچسپ اور بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد ساؤتھ اینڈ کلب، ڈی ایچ اے میں منعقد کی گئی پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئےپاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے ،میں ذاتی طور پر پہلی بار پاکستان آئی ہوں یہاں بہترین سہولیات فراہم کی جا…
