Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک نے ایک نئے فیچر کلیئر موڈ کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیچر سے ایپ میں اسکرولنگ کے دوران ویڈیو پر موجود مختلف بٹن جیسے یوزر نیم، کیپشن اور آڈیو انفارمیشن غائب ہوجائیں گے۔ ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔ مگر کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ درحقیقت جن فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہوتی ہے وہ ضروری نہیں کہ صارفین کو دستیاب ہوں۔ اگر یہ فیچر صارفین کے…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم گن پوائنٹ یا کسی کے دباؤ میں قانون سازی کرنا نہیں چاہتے۔ ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کا تعلق مضبوط تاریخی بنیادوں پر استوار ہے، دونوں ملکوں کے معاشی تعلقات میں بہت پوٹینشل ہے، ہماری دو طرفہ تجارت صرف 1 ارب ڈالر ہے، موجودہ وزیر اعظم اس تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن چاہتی ہے، ہماری حکومت صاف اور…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد اس ملک کی حقیقی ذمہ داری سپریم کورٹ پر آ گئی ہے۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جھوٹی حکومت اور جھوٹا وزیر داخلہ اور طعنے مجھے تھانے کے ملتے ہیں، مجھ پر سازش کے تحت موجودہ حکومت نے جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی اور مقدمہ بنایا، سپریم کورٹ سے تحفظ چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ کی شکل نہیں کہ اس کے خلاف بغاوت کی جائے اس پر فرد جرم ہے اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین کی عوام کے لیے پاکستان سے خیر سگالی کے تحت بھیجی گئی امداد کی دوسری کھیپ پولینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان ائیر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے نے ساڑھے سات ٹن امدادی سامان پولینڈ پہنچایا۔ ائیر پورٹ پر پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق اورپولش وزارت خارجہ کے ایکٹنگ ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداران نے امدادی پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر یوکرینی اور پولش حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جذبہ خیر سگالی دوسرے ملکوں کے لیے ایک مثال ہے۔ یوکرین کے دفاعی اتاشی کرنل سانچینکو نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک اور بچی پولیو وائرس کا شکار ہو گئی ہے جس کے بعد رواں برس پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے جن میں سے چھ کیسز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی سے رپورٹ ہوئے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کی 7 ماہ کی بچی وائرس کا شکار ہوئی ہے جس میں 2مئی کو معذوری رپورٹ ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا بایاں بازو اور دونوں ٹانگیں مفلوج ہوگئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں 2014 اور 2019ء کی طرز…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے ترکی کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ مسٹر سیلن دورسن سے ملاقات کی اور انھیں پاکستان بالخصوص سندھ میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دی۔ سندھ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ میں مصروف دن گزارا۔ صوبائی وزیر نے ترکی کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے دوبدو ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترکی کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے ترک کمپنیوں کو پاکستان بالخصوص سندھ میں ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دیتے…

مزید پڑھیں

شمالی وزیر ستان: (ویب ڈیسک) بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ تیل و گیس کے شعبے سے ملک کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آگئی۔ خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔ ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر رجسٹرارڈ آفس نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو نکتہ اٹھایا گیا ہے اس پر عدالت عظمیٰ فیصلہ دے چکی ہے، ایک معاملے پر فیصلہ ہو جانے کے بعد دوبارہ شنوائی نہیں ہوسکتی۔ اعتراض میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، متبادل فورم کے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے 5.5 ہزار روپے مچلکے پر ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دو مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی، عدالت نے پولیس کو 13 جون کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کانگریس پارٹی کی قیادت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔ مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی بھارتی ایجنسی سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہول گاندھی سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک قانون ساز کی جانب سے 9 سال پرانی شکایت کے تناظر میں تفتیش کرے گی۔ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کانگریس پارٹی کی قیادت پر شیل کمپنی بنانے اور 300 ملین ڈالر کی جائدادوں…

مزید پڑھیں