تازہ تر ین

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت متعدد بے گناہ فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی انسانی حقوق خلاف ورزی ہے، دہائیوں سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کاسلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کےمطالبے کی تجدید کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس خود مختارریاست کےدارالحکومت کے طور پر مسئلہ فلسطین کا واحداوردیرپا حل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain