Author: Khabrain News

انڈیانا: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا میں ڈونٹ کی دکان نے ایک ہی دن میں 8,558 ڈونٹس فروخت کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا۔ اینگولا میں ٹامز ڈونٹس نامی دکان نے اپنے بزنس سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسٹور کے مالک نے بتایا کہ جب وہ صبح 4 بجے سٹور پر پہنچا تو صارفین نے ڈونٹس خریدنے کے لیے قطاریں لگانا شروع کر دی تھیں۔ گنیز ادارے کی جانب سے متعین کردہ جج اسٹور میں عالمی ریکارڈ کی تصدیق کیلئے موجود تھا جب دکان نے گنیز کے مقرر کردہ 1,700 کے ہدف سے…

مزید پڑھیں

کابل: (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کیلئے پشاور سے 50 رکنی جرگہ کابل پہنچ گیا۔ 50 رکنی جرگے کے ارکان پشاور سے سی 130 کے ذریعے کابل پہنچے جبکہ جرگہ ارکان نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے پرامید ہیں۔ جرگے میں سابق گورنر شوکت اللہ خان، جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق ایم این اے ہارون الرشید، جے یو آئی کے سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ، پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرگہ مذاکرات کا حصہ ہوگا اور اہم نکات پر افغان طالبان کی وساطت سے…

مزید پڑھیں

نیو اورلینز: (ویب ڈیسک) امریکی یونیورسٹی کے اسکول میں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر کارپارکنگ میں 2 خواتین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے 1 خاتون ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیو اورلینز کی زاویئر یونیورسٹی کے ایک اسکول کے کنووکیشن سینٹر میں تقسیمِ اسناد کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والی دو خواتین کے درمیان کار پارکنگ میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران گولیاں چل گئیں۔ گولی لگنے سے ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ دو مرد شدید زخمی ہیں جنھیں…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی جنوب مغربی صوبے سیچوان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے کا مرکز صوبے سیچوان کے دارالحکومت چینگدو سے 113 کلومیٹر دور تھا۔ میڈیا کے مطابق چینی وقت کے مطابق زلزلہ شام 5 بجے آیا جس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے باعث چارافراد ہلاک ہو گئے اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ارد گرد کے علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید…

مزید پڑھیں

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےدنیابھرسےآنےوالےحجاج کرام کو سعودی عرب روانگی سے72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط لازمی قراردے دی ہے۔ عازمین حج کےلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیاگیاہے،سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا)نے پی آئی اے سمیت دیگر ائرلائنز کونئی پالیسی گائیڈلائن سےآگاہ کردیاہے،کورونا ٹیسٹ سے متعلق نئی پالیسی گائیڈلائن کے مطابق عازمین حج کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کراناہوگا۔ اس سے قبل سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا، تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے وکلا کے وفد نے ملاقات کی جس میں صوبے کے آئینی اور سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پر پولیس تشدد کے خلاف ایکشن لیں گے، استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کو بلا کر سزا دیں گے۔ سارے معاملے میں اصل سرغنہ آئی جی اور…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لانگ مارچ اور سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی، جس پر عدالت عظمیٰ کے 14 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا، فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، تحریری حکمنامے میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفے دینے والی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مشروط طور پر قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں واپس جانا اس صورت ممکن ہے اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے، حکومت الیکشن کی تاریخ دے دیتی ہے تو پھر اگلے الیکشن کے فریم ورک کے لیے تحریک انصاف ایوان میں…

مزید پڑھیں

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک صدارتی محل میں وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔ صدارتی محل میں منعقد استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعدازاں شہباز شریف نے ترک کابینہ کے اراکین سے رسمی ملاقات کی جس بعد وزیر اعظم نے رجب طیب اردوان سے وفد میں شامل وزرا کی ملاقات کرائی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک…

مزید پڑھیں

جکارتہ: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جنوبی کوریا نے جیت لیا، ملائیشیا کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جکارتہ میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دی۔ ایونٹ میں بھارت تیسرے، جاپان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر رہا۔ ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-8 سے ہراکر پانچویں پوزیشن حاصل کی، پاکستان کی جانب سے علی مبشرنے دو گول اسکورکیے۔ پہلے کوارٹر میں مبشر اور رضوان نے گول کیے، ہاف ٹائم پر مقابلہ دوصفر رہا، تیسرے کوارٹر میں مزید تین گول سے مقابلہ…

مزید پڑھیں