تازہ تر ین

کروشیا میں زائرین کی بس الٹنے سے 12 افراد ہلاک

زغرب: (ویب ڈیسک) یورپی ملک کروشیا میں پولش زائرین کی بس الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا حادثے میں 31 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد پولینڈ کے شہری تھے جو بوسنیا میں کیتھولک عبادت گاہ جا رہے تھے۔
پولینڈ کے وزیر انصاف اور پراسیکیوٹر جنرل نے وارسا پراسیکیوٹرز آفس کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،
کروشین وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پوسٹ میں لکھا کہ حکومت متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے دو وزرا اس واقعے کے تناظر میں کروشیا روانہ ہوگئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain