لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے کاغذی جہاز (پیپر پلین) کی عالمی چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی، مقابلے میں کاغذی جہاز بنانے اور اڑانے والے خواہشمند افراد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شرکاء نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے جہاز بنایا۔ مقابلے تین مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے تھے جن میں فاصلہ، ایئر ٹائم اور فضائی کرتب کی کیٹیگریز شامل تھیں جبکہ…
Author: Khabrain News
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پہلوان نے مقابل کے حق میں فیصلہ دینے پر ریفری کو بھرے مجمعے میں تھپڑ جڑ دیا، جس پر ریسلنگ فیڈریشن نے پہلوان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریفری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کیلئے 125 کلو کیٹگری کے ٹرائلز جاری تھے اور اس دوران ریفری نے پہلوان ستیندر ملک کے مخالف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پہلوان ستیندر…
نیو یارک: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔ روس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی ہاتھ ہماری بلوچ خواتین کو استعمال کر رہے ہیں، خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے تربت میں کارروائی کے دوران مکان سے خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کیا، خاتون نور جہاں اور اس کے ساتھی کا تعلق کالعدم بی ایل اے کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ سے ہے۔ آپریشن کے دوران خاتون اہل کار بھی شامل تھیں،…
گوجرانوالا: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ن لیگ پر بھاری ہے۔ شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا، وہ وقت زیادہ دورنہیں تم جیسے ہی اقتدارسے باہر ہو گے تمہیں جیل میں ڈالیں گے۔عوام کا جذبہ جنون دیکھ کراب کوئی شک نہیں اسی ماہ اسلام آباد میں اپنی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کرایک نیا پاکستان بنائیں گے۔ گوجرانوالا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پورے ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں، مرکز میں صدر مملکت کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، کل پیٹیشن دائر کر رہے ہیں، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میری نظرمیں اس وقت شہباز شریف کے پاس 172ووٹ نہیں، اس وقت سیاسی بحران ہیں، اگر سیاسی بحران ٹھیک ہوگا تو معاشی بحران ٹھیک ہوگا، سیاسی بحران حل کرنے کی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پولیس نے دعا زہرا کا نکاح پڑھانے والے قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا۔ کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرا اغواء کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دعا زہراء اغوا کے نکاح خوان قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق قاری غلام مصطفی حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے، نکاح خواں نے دعا زہرا کا بوگس نکاح پڑھایا تھا ،سمن آباد پولیس نےتفتیش کے لئے قاری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آصف زرداری کا مشکل فیصلہ تسلیم کیا، اپوزیشن نے وزارت اعلیٰ پلیٹ میں رکھ کر دی۔ انہوں ںے کہا کہ سابق گورنرعمر چیمہ کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ نہیں تھا، میں عمر چیمہ سے کہتا ہوں کہ جلدی آئیں اور اپنی کرسی سنبھالیں۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ عزت نہ دے تو دنیا بھی اسے عزت نہیں دیتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پرویز الٰہی نے اپنے بچوں کے ہاتھوں رسوائی کا انتخاب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حتمی حلقہ بندیاں رواں برس اگست کے دوسرے ہفتے تک مکمل کرلی جائیں گی۔ خیال رہے کہ سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے فوری الیکشن کرانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل نئی حلقہ بندیاں کرانا ضروری ہے جس میں چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدات ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مزدوروں کے لیے بینظیر مزدورکارڈ کے نام سے نئے منصوبےکا آغاز کر دیا۔ بینظیر مزدور کارڈ کے اجرا کا اعلان سندھ کےصوبائی وزرا سعید غنی، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ نادرا اور سوشل سکیورٹی کے ساتھ سندھ حکومت ایک ارب روپے کا منصوبہ لارہی ہے، یہ منصوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ہے، اب تک 37 ہزار بینظیر مزدور کارڈ جاری…
