تازہ تر ین

تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی،اسدعمر کا دعویٰ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے 2 روز قبل وزارت عظمی کی پیشکش ہوئی تھی۔
اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بنی گالہ سے گھر جانے کےلے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں افراد نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہو گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں نے ان کو کہا کہ کیا آپ کا دماغ خراب ہے،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کچھ نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain