Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر برائے مذہبی آزادی تھامس ریچل نے جرمن سفیر برائے پاکستان محترمہ انا لیپل کے  ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور جرمنی کے درمیان قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، مذہبی آزادی، اقلیتوں کے حقوق، آزادی اظہار، کم عمری کی شادی، جبری شادی، بین المذاہب ہم آہنگی اور پاکستان کے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس فریم ورک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔جرمن کمشنر برائے مذہبی آزادی تھامس ریچل نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ اور اقوام متحدہ کے اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے ہونے والی قانون سازی اور ادارہ جاتی اقدامات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران پیچیدہ سکیورٹی حالات کا سامنا کیا، خصوصا افغانستان میں جنگوں، دہشت گردی اور انتہاپسندی کے اثرات نے پاکستان کے سماجی، ثقافتی اور مذہبی ماحول کو متاثر کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری انسانی اور معاشی قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل سکیورٹی ماحول کے باوجود حکومت انسانی حقوق، مذہبی آزادی، آزادی اظہار، سیاسی سرگرمیوں، اقلیتوں کے حقوق، خواتین اور بچوں کے تحفظ سمیت بنیادی حقوق کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کے قیام کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ قانون سازی کے بعد کمیشن کی تشکیل کا عمل پارلیمانی سطح پر جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیشن اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مثر اور آزاد ادارے کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔ملاقات میں صحافیوں کے حقوق سے متعلق حالیہ ادارہ جاتی پیش رفت، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اور قومی کمیشن برائے خواتین کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے قانون سازی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد بچوں، بالخصوص کم عمر لڑکیوں، کو قبل از وقت شادی، صحت کے مسائل اور دیگر سماجی مشکلات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے یورپی یونین کے جی ایس پی پلس فریم ورک کو پاکستان کے لیے صرف ایک تجارتی سہولت نہیں بلکہ انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے فروغ کے لیے ایک مفید ترغیبی نظام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے تقاضے پاکستان میں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے متعلق اصلاحات کے لیے اضافی محرک فراہم کرتے ہیں، جس سے بالخصوص معاشرے کے کمزور، محروم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ میں مدد مل سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کو محض تجارت اور کاروبار کے تناظر میں نہیں دیکھتا بلکہ اس کے انسانی اور سماجی پہلو بھی اہم ہیں۔جرمن کمشنر تھامس ریچل نے بین المذاہب مکالمے اور مذہبی رواداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف مذہبی اور عقائدی پس منظر رکھنے والے افراد اور برادریوں کے درمیان باہمی احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی میں بھی مختلف مذہبی برادریاں آباد ہیں اور مختلف عقائد کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا ایک مسلسل کوشش کا تقاضا کرتا ہے۔ مذہبی رہنماں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے میں دوسرے مذاہب اور گروہوں کے احترام، برداشت اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیں۔دونوں جانب سے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انسانی حقوق، مذہبی آزادی، قانون کی حکمرانی، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مسلسل مکالمہ ناگزیر ہے۔ملاقات خوشگوار، دوستانہ اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات

      افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی

      شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.