راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری سال جون 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، صادق آباد پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کاکہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
