Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • شیر افضل مروت کی درخواست پر وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری
    • کیا دارالحکومت کے مہنگے اور نامور تعلیمی ادارے بھی بچوں کے لیے مکمل طور پر محفوظ ہیں؟
    • حنا جاوید قتل کیس، ایس ایچ او مدعی فریق کو درخواست ضمانت سے متعلق آگاہ کریں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج
    • پیپلز پارٹی صوبوں پر سٹینڈ لے کر زیادہ مضبوط ہوگئی ہے: رانا ثناء اللہ
    • 16 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور نازیبا ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار، تفتیش جاری
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’

    By Khabrain Newsستمبر 15, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’ اسلام آباد کے لیے پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ آبی انتظام کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے36 ماہ پر مشتمل تکنیکی تعاون کا منصوبہ، 2050 کو ہدفی سال مقرر کیا گیا۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)

    اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT) کے لیے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے جس کا مقصد اسلام آباد کے آبی انتظام کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور موجودہ و آئندہ نسلوں کے لیے پانی کے پائیدار وسائل کو یقینی بنانا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جبکہ جائیکا کی تفصیلی منصوبہ بندی سروے ٹیم کے سربراہ مسٹر میاگاوا ماساہیتو (MIYAGAWA Masahito) نے جائیکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ تقریب میں سردار خان زمری، ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد واٹر، فخریہ انجم، جوائنٹ سیکرٹری (جاپان)، وزارتِ اقتصادی امور، اکنامک افیئرز ڈویژن اور دیگر افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں شرکت کی۔ یہ مفاہمتی یادداشت جائیکا کی تفصیلی منصوبہ بندی سروے ٹیم کی جانب سے 24 اگست سے 14 ستمبر 2026 تک کیے جانے والے تفصیلی سروے کے بعد طے پائی ہے۔ مسٹر میاگاوا ماساہیتو کی سربراہی میں جائیکا کی ٹیم نے سروے کے دوران سی ڈی اے، اسلام آباد واٹر اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی، جس کے نتیجے میں مجوزہ تکنیکی تعاون کے منصوبے کے دائرہ کار، فریم ورک اور عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے میں مدد ملی۔ مجوزہ منصوبہ 36 ماہ کی مدت پر مشتمل ہوگا اور بنیادی طور پر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے زونز 1 تا 5 کا احاطہ کرے گا جبکہ تفصیلی انفراسٹرکچر پلاننگ زون 1 پر مرکوز ہوگی اور زونز 2 تا 5 کا اسٹریٹجک جائزہ لیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کے لیے 2050 کو ہدفی سال مقرر کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد میں پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی ترقی کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد

      اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB

      راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.