راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 900 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 575 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
