یمن کے حوثی جنگجوؤں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق حملوں میں کئی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سعودی عرب کے مطابق حملوں کا نشانہ خمیس مشیط، ابہا اور طائف سمیت جنوبی علاقوں کو بنایا گیا۔ سعودی فضائی دفاع نے متعدد میزائل اور ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
سعودی حکام نے حوثیوں کی جانب سے شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی اور حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے سعودی اہداف پر حملوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب یمن کے مغربی ساحل اور بحیرۂ احمر کے اہم علاقوں میں ان کی پیش قدمی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال نے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا دی ہے۔

