تازہ تر ین

کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں،فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ لیکن عوام بھاگنے نہیں دیں گے۔ تیرہ اگست سارا پاکستان،، تمام پاکستان عمران خان کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain