لاہور: (ویب ڈیسک) سیاسی جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے متنازع بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،طلال چودھری کہتے ہیں عمران خان اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں، ایم کیوایم نے عمران خان کے بیان کو کھلم کھلا ملک دشمنی قرار دیدیا۔ عمران خان کا ملک ٹوٹنے اور افواج پاکستان کیخلاف بیان ناقابل قبول قرار، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات…
کراچی : (ویب ڈیسک) شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر آگئی۔ کراچی الیکٹر ک نے لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا اشارہ دے دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک سعدیہ دادا نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کو قدرتی گیس کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کردی گئی ہے۔گیس کی عدم فراہمی کے باعث کے الیکٹرک کے دو پاور پلانٹ گزشتہ 6 ماہ سے تقریباً بند پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کے الیٹرک کو…
آسٹریلیا : (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی نئی حکومت کے 23 وزرا نے حلف اٹھایا ہے جن میں دو مسلمان وزرا شامل ہیں، نوجوانوں کے امور کی وزیر عینی علی اور وزیر صنعت ایڈ ہسِک آسٹریلیا کی کابینہ میں پہلے مسلمان وزرا ہیں، جبکہ وزیراعظم انتھونی البانیز کی تئیس رکنی کابینہ میں دس خواتین شامل ہیں۔ مصری نژاد آسٹریلوی ڈاکٹر عینی علی نے وزارت کا ہلف اٹھاتے ہوئے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے رکھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ڈاکٹر عینی علی کے مطابق وزیر بننا کبھی بھی ان کی زندگی کا مقصد نہیں تھا،پچپن سالہ عینی علی…
روس : (ویب ڈیسک) روس نے امریکہ کی جانب سے یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کرنے پر خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے اقدامات سے دو سپر پاورز کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم اور دیگر ہتھیار فراہم کرنے کا امریکی فیصلہ خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اس امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح دو سپر پاورز کے مابین براہ راست تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یوکرینی…
لاہور: (ویب ڈیسک) جونی ڈیپ اور سابق اہلیہ امبر ہرڈ کے کیسز کا فیصلہ ہوگیا، دنیا کے مشہور مقدمات میں سے ایک میں دونوں ایک دوسرے کو بدنام کرنے کے مجرم قرار پائے۔ 36 سالہ ایمبر ہرڈ نے 58 سالہ ڈیپ کے خلاف دائر کردہ تین دعوؤں میں سے ایک جیتا ہے اور انھیں اس کی مد میں 20 لاکھ ڈالر ہرجانے کی صورت میں ادا کیے جائیں گے۔ تاہم ججز نے باقی مقدمات میں جونی ڈیپ کو سچا قرار دیا ہے اور اب ایمبر ہرڈ ہرجانے کی مد میں انہیں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا…
اوکلاہوما : (ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا کے اسپتال میں ہوئی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کر لی، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔ مسلح شخص کے پاس ایک ہینڈ گن اور ایک رائفل تھی اور اس نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں…
کراچی: (ویب ڈیسک) رواں مئی گندم، چاول، گوشت، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2022 میں مہنگائی کی شرح اعشاریہ 4 فیصد اضافے سے 13 اعشاریہ 8 فیصد رہی جبکہ اپریل میں مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک ماہ میں مرغی تقریبا 17 فیصد اور انڈے 13 فیصد مہنگے ہوئے، مسور کی دال 6 فیصد، دال ماش 2 فیصد اور آٹا ساڑھے 10 فیصد مہنگا ہوا، گندم 2 فیصد، چاول 3 فیصد اور گوشت کی قیمت میں…
ڈھاکہ : (ویب ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنانے کا عندیہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ موجودہ کپتان مومن الحق کی جگہ شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ آج بورڈ کی میٹنگ میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے تجربہ کار آل راؤنڈر سے بات کی جائے گی کیونکہ بڑھتی عمر کے باعث انکے طویل مدتی منصوبوں کے بارے میں غیر یقینی…
دبئی : (ویب ڈیسک) انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفکیشن طریقے کار کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بطور میزبان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ ایونٹ میں دس ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بقیہ آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر میچز کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دنیا کی 66 کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے…
