کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی شادی کو قانونی قرار دے دیا۔ کیس کی سماعت شروع ہو ئی تو نمرہ کاظمی کوشوہر کے ہمراہ پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے میڈیکل رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی، عدالت نے نمرہ کو دو ماہ کے لیے دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کیس ٹرائل کورٹ بھیجنے کا بھی حکم دیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نمرہ کی عمر 17 سے 18 سال ہے، دو ماہ میں نمرہ کی عمر مکمل ہوجائیگی پھر وہ شوہر کے ساتھ جا سکے گی۔ نمرہ کی والدہ نے کہا کہ مجھے…
Author: Khabrain News
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر کے ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا، لاہور کے تندروں پر روٹی 12 روپے اور نان 18 روپے کا فروخت ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تندرو مالکان نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں از خود اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خود ساختہ اضافے کو نہ روکا جا سکا، نان کی قیمت میں 5 سے 8 روپے تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ روٹی کی قیمت میں 2 روپے ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔= ذرائع…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے بعد لوڈشیڈنگ بے قابو ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 135میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 622 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 134 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 377 میگا واٹ ہے۔ اسی طرح ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 415 میگا واٹ اور سولر پلانٹس…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر بجلی اور وزیر پٹرولیم بدترین لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکامی پر فوری استعفیٰ دیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ وہ پاور پلانٹ جو تحریک انصاف کے دور میں کبھی بند نہیں ہوئے وہ اب یا تو بند پڑے ہیں یا پچیس فیصد پیداواری صلاحیت پر چلائے جا رہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند یا کم صلاحیت پر چلائے جانے والے پاور پلانٹس میں سی پیک کے بھی پلانٹ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان ملک کے لیے خطرناک ہے، سب کو اس بیان کی مذمت کرنی چاہیے۔ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اپیل ہے وہ اپنا بیان واپس لیں، عمران خان کی طرف سے ایسا بیان آنا ملک کیلئے خطرناک ہے، یہ کہنا کہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا یہ ملک دشمن ہی کہہ سکتا ہے، بطور پاکستانی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ملک 3 حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔…
پشاور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی، پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت فوری سماعت کیلئے منظور کر لی۔ درخواست پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ عمران خان پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے، بابر اعوان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما ان کے ہمراہ ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کی 14 ایف آئی آرز درج کی گئی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ملک سے والہانہ محبت کو پوری قوم جانتی ہے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سلامتی اور بقا ہر پاکستانی کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، تاریخ بتاتی ہے کہ جب ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں تو ملک دو لخت ہو گیا، ماضی میں ہماری غلطیوں کے باعث بلوچستان میں شورش نے جنم لیا، ماضی میں امن مخالف قوتوں نے "پختونستان” کا شوشہ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ہدایات پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی اورغلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان کے متنازع بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کور ٹ سے بیان کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیاہےکہ عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ قرار داد میں مزید کہا گیا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خالی پانچ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی یا نہیں، الیکشن کمیشن نے نشتوں سے متعلق متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پانچ رکنی بینچ کچھ دیر میں محفوظ فیصلہ سنائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں پانچ خصوصی نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفکیشن سے متعلق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ارکان کا نوٹیفکیشن نہ ہونے سے آئینی بحران ہے، پنجاب میں…
