Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی؟ فیصلہ کچھ دیر میں متوقع

    By Khabrain Newsجون 2, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی خالی پانچ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی یا نہیں، الیکشن کمیشن نے نشتوں سے متعلق متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، پانچ رکنی بینچ کچھ دیر میں محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
    پنجاب اسمبلی میں پانچ خصوصی نشستوں پر امیدواروں کا نوٹیفکیشن سے متعلق پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ارکان کا نوٹیفکیشن نہ ہونے سے آئینی بحران ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن اقلیت میں ہے ان کو حکومت کرنے کا حق نہیں، لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر چکی ہے۔
    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ میں کیس سے قبل کیس سماعت کیلئے مقرر کرچکا تھا۔ وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 224(6) کے تحت الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے، مسلم لیگ ن کی درخواست میں آئین کی غلط تشریح کی گئی،آرٹیکل 106 کے تحت مخصوص نشستوں پر نامزدگی کی جاتی ہے۔
    ممبر جسٹس اکرام اللہ خان نے کہا کہ آئین کی کتاب میں تو کچھ اور لکھا ہے، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ شاید ارکان کی تمام کتابوں میں مس پرنٹ ہو گیا ہے،مخصوص نشست خالی ہونے کی صورت میں پارٹی لسٹ کے سینیئر رکن کی نامزدگی کی جاتی ہے، آرٹیکل 63 اے کے تحت رکن نا اہل ہونے کی صورت میں اسی پارٹی کے رکن کو تعینات کرنا ضروری ہے، الیکشن ایکٹ 2017 سیکشن 104 کے تحت مخصوص نشستوں کے ارکان میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاسکتا۔
    ممبر شاہ محمد جتوئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیے ہیں، تو کیا استعفیٰ دینے پر بھی الیکشن کمیشن اسی پارٹی کے رکن کو نوٹیفائی کرے گا؟ وکیل نے جواب دیا کہ آئین تو یہی کہتا ہے،الیکشن کمیشن عدالت کے اختیارات بھی استعمال نہیں کرسکتا،ممبر جسٹس اکرام اللہ خان نے سوال کیا کہ آرٹیکل 104 میں کہاں لکھا کہ ڈی سیٹ ہونے پر اسی پارٹی کا رکن نوٹی فائی کرنا ہے،وکیل کا کہنا تھا کہ ارٹیکل 104 کو آرٹیکل 226 کے ساتھ ملا کر ہی پڑھا جاسکتا ہے۔
    مسلم لیگ ن کے وکیل خالد اسحاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ اور آئین کے مطابق کسی شق کو انفرادی حیثیت میں نہیں پڑھا جاسکتا، صرف ارٹیکل 226 کو بنیاد بنانا درست نہیں ہے،آرٹیکل 226 کو آرٹیکل 106 کر ملا کر ہی پڑھا جاسکتا ہے، ممبر شاہ محمد جتوئی نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ الیکٹورل کالج کی بنیاد پر نوٹیفکیشن کریں؟
    اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے،آئین کی کسی شق کو انفرادی حیثیت میں نہیں پڑھا جاسکتا، اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن الیکٹورل کالج کی بنیاد پر کیا جاتا ہے،دیکھنا ہے کیا پنجاب اسمبلی میں الیکٹورل کالج مکمل ہے یا نہیں،اگر اسمبلی میں پارٹی نشستیں کم ہوں گی تو مخصوص نشستیں بھی کم ہوں گی، پی ٹی آئی کے 20 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا ہے،کیا ڈی شیٹ ارکان کی بنیاد پر مخصوص نشستیں دی جائیں؟ دوسرا آپشن یہ ہے کہ 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں پر ارکان کو نوٹیفائی کیا جائے،میری رائے میں ضمنی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں پر ارکان کو نوٹیفائی کیا جائے۔
    پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے جواب الجواب میں الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نشستیں خالی ہونے کے باعث صوبے کے معاملات روکے نہیں جاسکتے،ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ کیسے ابھی سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ایک ہی جماعت تمام ضمنی نشستیں جیت کر آئے گی،ہم ایک جماعت کے ارکان نوٹیفائی کر دیں ضمنی انتخابات میں وہ جماعت تمام نشستیں ہار جائے، ایسی صورت میں مخصوص نشستوں پر تعینات ارکان کی کیا حیثیت ہوگی؟پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کیا، ارٹیکل 226 کے علاوہ اگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے

      پٹرول کی قیمت ایک ہزار روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، پیٹرولیم وزیر کا انتباہ

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.